BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں پیر کے روز بھرپور خریداری کا رجحان دیکھا گیا کیونکہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بہتر معاشی احساسات اور پالیسی کی وضاحت کے باعث مضبوط رہا۔ بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں تقریباً 1,200 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پورے کاروباری سیشن کے دوران مثبت رجحان غالب رہا، جس کے باعث انڈیکس ایک موقع پر 163,935.02 کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1,171.42 پوائنٹس یا 0.72 فیصد اضافے کے ساتھ 162,803.15 پر بند ہوا۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے مطابق “گزشتہ سیشنز سے جاری مثبت رجحان برقرار رہا، جسے ادارہ جاتی سرمایہ کاری، بالخصوص مقامی میوچل فنڈز کے ان فلو (جیسا کہ این سی سی پی ایل کے اعداد و شمار سے ظاہر ہے)، نے سہارا دیا۔”

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایف ایف سی، اینگرو، این بی پی، حبکو اور ٹی آر جی جیسے بڑی مارکیٹ ویلیو والے شیئرز نے انڈیکس میں مجموعی طور پر 1,131 پوائنٹس کا اضافہ کیا۔

ایک اہم پیش رفت کے طور پر پاکستان بیورو آف اسٹیٹسکس (پی بی ایس) کے پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2025 میں سالانہ بنیاد پر مجموعی مہنگائی کی شرح 6.2 فیصد رہی، جو وزارتِ خزانہ کے 5 تا 6 فیصد تخمینے سے قدرے زیادہ ہے۔

گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ غیر یقینی اتار چڑھاؤ کے بعد محتاط انداز میں اختتام پذیر ہوئی جہاں جغرافیائی سیاسی خدشات، منافع کے حصول کی حکمتِ عملی اور کارپوریٹ نتائج کے اعلانات نے کاروباری سرگرمیوں پر غلبہ رکھا۔ بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں ہفتہ وار بنیاد پر 1.03 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 161,631.73 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بین الاقوامی سطح پر پیر کو ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں اضافہ دیکھا گیا کیونکہ امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ میں جنگ بندی اور مصنوعی ذہانت پر بڑھتے ہوئے اخراجات نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو تقویت دی جب کہ فیڈرل ریزرو حکام کے سخت مؤقف پر مبنی بیانات کے بعد ڈالر 3 ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب مستحکم رہا۔

سرمایہ کاروں کی توجہ اب بھی گزشتہ ہفتے کی پیشرفتوں پر مرکوز ہے جن میں مرکزی بینکوں کے اجلاس اور امریکا و چین کے درمیان ایک سالہ تجارتی جنگ بندی کا معاہدہ شامل ہے جو عمومی توقعات کے مطابق تھا تاہم اس جنگ بندی کے پورے عرصے تک برقرار رہنے سے متعلق شکوک و شبہات بدستور موجود ہیں۔

ایم ایس سی آئی کا ایشیا پیسیفک (جاپان کے علاوہ) کا وسیع ترین انڈیکس پیر کو 0.35 فیصد اضافے کے ساتھ 727.82 پوائنٹس پر پہنچ گیا جو گزشتہ ہفتے کی ساڑھے 4 سال کی بلند ترین سطح کے قریب ہے، یہ انڈیکس رواں سال اب تک 27 فیصد سے زائد بڑھ چکا ہے اور 2017 کے بعد اپنی بہترین کارکردگی کی جانب گامزن ہے۔

چین کے بلو چِپ اسٹاکس میں 0.6 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی کیونکہ اکتوبر میں جاری اعدادوشمار کے مطابق چینی فیکٹری سرگرمیوں میں سست روی دیکھی گئی، نئے آرڈرز اور پیداوار دونوں میں کمی آئی جس کی وجہ محصولات سے متعلق خدشات بتائی جارہی ہے۔ دوسری جانب ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 0.3 فیصد اضافے سے مثبت زون میں بند ہوا۔

جاپان کی مارکیٹس تعطیل کے باعث بند رہیں جس کے نتیجے میں کیش ٹریژری ٹریڈنگ نہ ہونے سے ایشیائی سیشن کے دوران کاروباری سرگرمیاں محدود رہیں۔

دوسری جانب نیسڈیک فیوچرز میں 0.25 فیصد اضافہ دیکھا گیا جبکہ یورپی فیوچرز بھی مثبت آغاز کی جانب اشارہ کر رہے تھے۔

دریں اثناء انٹر بینک مارکیٹ میں پیر کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی بہتری دیکھی گئی۔ کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے روپیہ ایک پیسے کے معمولی اضافے کے ساتھ 280.90 پر بند ہوا۔

پیر کے روز تمام حصص کے مجموعی انڈیکس میں کاروباری حجم گزشتہ سیشن کے 952.86 ملین شیئرز کے مقابلے میں کم ہو کر 949.36 ملین شیئرز رہ گیا، تاہم حصص کی مالیت 42.27 ارب روپے سے بڑھ کر 47.58 ارب روپے تک جا پہنچی۔

حسکول پیٹرول 119.51 ملین شیئرز کے ساتھ کاروباری حجم میں سرفہرست رہا، جس کے بعد بینک آف پنجاب کے 81.17 ملین شیئر کے ساتھ دوسرے اور ورلڈ کال ٹیلی کام 44.13 ملین شیئرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔

پیر کے روز مجموعی طور پر 486 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 262 کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ، 176 میں کمی جبکہ 48 کے نرخ مستحکم رہے۔

 ۔
۔

Comments

Comments are closed.