BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)

کینیڈا کے وزیرِاعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایک اینٹی ٹیرف پولیٹیکل ایڈورٹائزنگ پر ذاتی طور پر معافی مانگی اور اونٹاریو کے وزیرِاعلیٰ ڈوگ فورڈ کو ہدایت کی کہ وہ اس اشتہار کو نشر نہ کریں۔

مارک کارنی نے جنوبی کوریا میں ایشیا-پیسیفک سمٹ میں شرکت کے بعد رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بدھ کو جنوبی کوریا کے صدر کی میزبانی میں ہونے والے عشائیے کے دوران انہوں نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگی تھی۔ انہوں نے تصدیق کی کہ انہوں نے اشتہار نشر ہونے سے پہلے فورڈ کے ساتھ اس کا جائزہ لیا تھا، لیکن انہوں نے اس کے استعمال کی مخالفت کی اور فورڈ کو واضح کر دیا کہ وہ اس اشتہار کو آگے نہیں بڑھانا چاہتے۔

یہ اشتہار فورڈ کے ذریعہ تیار کیا گیا تھا، جو کنزرویٹو سیاستدان ہیں اور جنہیں بعض اوقات ٹرمپ سے تشبیہ دی جاتی ہے۔ اشتہار میں ریپبلکن آئیکن اور سابق صدر رونلڈ ریگن کا اقتباس شامل تھا جس میں کہا گیا کہ محصولات (ٹیرف) تجارتی جنگوں اور اقتصادی تباہی کا سبب بنتے ہیں۔

جواب میں ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ کینیڈا سے درآمد ہونے والی اشیاء پر محصولات میں اضافہ کر رہے ہیں اور واشنگٹن نے کینیڈا کے ساتھ تجارتی مذاکرات بھی روک دیے ہیں۔ اس ہفتے کے آغاز میں جنوبی کوریا سے روانگی کے موقع پر ٹرمپ نے کہا کہ اس نے اس ڈنر میں کارنی کے ساتھ بہت خوشگوار گفتگو کی لیکن تفصیلات بیان نہیں کیں۔ جمعہ کو بھی ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکہ اور کینیڈا تجارتی مذاکرات دوبارہ شروع نہیں کریں گے۔

کارنی نے بتایا کہ جمعہ کو چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات تعلقات میں ایک اہم موڑ ثابت ہوئے، جو برسوں کی کشیدگی کے بعد مثبت پیش رفت کی علامت ہیں۔

Comments

Comments are closed.