BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

جنوبی کوریا بدھ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شاندار استقبال کرے گا اور انہیں ملک کا سب سے بڑا اعزاز گرینڈ آرڈر آف موگن ہوا عطا کیا جائے گا۔ صدارتی دفتر کے مطابق ٹرمپ کو ایک سنہری تاج کی نقل بھی بطور تحفہ پیش کی جائے گی۔

ٹرمپ ایشیائی دورے کے آخری مرحلے میں جنوبی کوریا پہنچے ہیں، جہاں ان کے دورہ ملائیشیا اور جاپان کے بعد جنوبی کوریائی صدر لی جے میونگ اور چینی صدر شی جن پنگ سے اہم تجارتی مذاکرات متوقع ہیں۔

ایئر فورس ون کے پہنچنے پر امریکی طیاروں نے اسے اسکواڈرن میں لیا جبکہ جنوبی کوریائی فوجی بینڈ نے مشہور نغمہ وائی ایم سی اے بجا کر استقبال کیا۔

صدر لی جے میونگ امید کر رہے ہیں کہ وہ طویل تجارتی مذاکرات میں امریکی ٹیرف میں کمی کے لیے ٹرمپ سے رعایت حاصل کر سکیں گے۔

صدارتی دفتر کے مطابق ٹرمپ کو کوریا جزیرہ نما پر امن کے فروغ میں کردار پر امن کا علمبردار قرار دیتے ہوئے یہ اعلیٰ ترین اعزاز دیا جائے گا، جو جنوبی کوریا کے قومی پھول ”موگن ہوا“ (گلابِ شیریں) کے نام پر رکھا گیا ہے۔

ٹرمپ اپنی پہلی مدتِ صدارت میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے کئی ملاقاتیں کر چکے ہیں، تاہم جوہری پروگرام پر اختلافات کے بعد مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے تھے۔ بدھ کو ٹرمپ نے کم جونگ اُن کو دوبارہ ملاقات کی دعوت دی، لیکن پیونگ یانگ نے اس پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

ٹرمپ اور لی تاریخی شہر گیونگ جو میں ایک میوزیم کا دورہ کریں گے، جہاں انہیں سنہری تاج کی نقل تحفے میں دی جائے گی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ورکنگ لنچ اور بعد ازاں دیگر ایشیائی ملکوں کے سربراہان کے ساتھ عشائیہ بھی ہوگا۔

Comments

Comments are closed.