BR100 Decreased By (-0.25%)
BR30 Decreased By (-0.64%)
KSE100 Decreased By (-0.41%)
KSE30 Decreased By (-0.67%)
BAFL 58.35 Decreased By ▼ -0.10 (-0.17%)
BIPL 25.54 Increased By ▲ 0.12 (0.47%)
BOP 33.79 Decreased By ▼ -0.46 (-1.34%)
CNERGY 8.15 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
DFML 20.71 Decreased By ▼ -0.25 (-1.19%)
DGKC 197.20 Decreased By ▼ -0.27 (-0.14%)
FABL 90.03 Increased By ▲ 0.52 (0.58%)
FCCL 53.49 Decreased By ▼ -0.40 (-0.74%)
FFL 17.84 Decreased By ▼ -0.19 (-1.05%)
GGL 20.35 Increased By ▲ 0.55 (2.78%)
HBL 285.69 Decreased By ▼ -0.37 (-0.13%)
HUBC 214.12 Decreased By ▼ -1.28 (-0.59%)
HUMNL 11.11 Increased By ▲ 0.11 (1%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.09 (-1.11%)
LOTCHEM 28.05 Increased By ▲ 0.61 (2.22%)
MLCF 87.40 Decreased By ▼ -0.65 (-0.74%)
OGDC 320.31 Decreased By ▼ -4.25 (-1.31%)
PAEL 40.25 Increased By ▲ 0.31 (0.78%)
PIBTL 17.14 Decreased By ▼ -0.18 (-1.04%)
PIOC 274.58 Decreased By ▼ -0.88 (-0.32%)
PPL 228.73 Decreased By ▼ -4.05 (-1.74%)
PRL 34.49 Decreased By ▼ -0.46 (-1.32%)
SNGP 98.83 Decreased By ▼ -0.78 (-0.78%)
SSGC 26.83 Decreased By ▼ -0.34 (-1.25%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.04 (-0.47%)
TPLP 9.33 Increased By ▲ 0.57 (6.51%)
TRG 71.61 Decreased By ▼ -0.14 (-0.2%)
UNITY 11.56 Decreased By ▼ -0.11 (-0.94%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.02 (1.59%)

روسی حکام کے مطابق پیر کے روز یوکرین کے درجنوں ڈرون ماسکو کی جانب بڑھ رہے تھے جنہیں روسی فضائی دفاع نے مار گرایا، جب کہ دیگر علاقوں میں تقریباً 160 مزید ڈرون تباہ کیے گئے۔ ان حملوں میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے۔

یورپ میں دوسری عالمی جنگ کے بعد سب سے خونریز زمینی جنگ کو چار برس ہونے کو ہیں، ایسے میں روس یوکرین کے توانائی کے نظام کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جب کہ کیف روس کی تیل صاف کرنے والی ریفائنریوں کو نشانہ بنا رہا ہے ، جو دنیا کا دوسرا بڑا تیل برآمد کنندہ ملک ہے۔

روسی وزارتِ دفاع نے بتایا کہ 34 یوکرینی ڈرون ماسکو کی جانب بڑھ رہے تھے جنہیں راستے میں ہی مار گرایا گیا۔ ماسکو اور اس کے نواحی علاقے میں 2 کروڑ 20 لاکھ سے زیادہ افراد آباد ہیں۔ ماسکو میں کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم روس شاذ و نادر ہی اپنی سرزمین پر ہونے والے یوکرینی حملوں کی مکمل تفصیلات ظاہر کرتا ہے، جب تک کہ ان میں شہری یا شہری املاک متاثر نہ ہوں۔

روسی ایوی ایشن نگران ادارے روسایویاتسیا کے مطابق ماسکو کے چار میں سے دو ہوائی اڈے، دومودیدوو اور ژوکووسکی حفاظتی وجوہات کے باعث عارضی طور پر بند کر دیے گئے۔

وزارتِ دفاع کے مطابق مجموعی طور پر 193 ڈرون مار گرائے گئے، جن میں 47 ڈرون بریانسک ریجن کے اوپر تباہ کیے گئے، جو یوکرین کی سرحد سے متصل روس کا جنوبی مغربی علاقہ ہے۔

بریانسک کے گورنر الیگزینڈر بوگومز نے بتایا کہ ایک یوکرینی ڈرون نے ایک منی بس کو نشانہ بنایا، جس سے ڈرائیور ہلاک اور پانچ مسافر زخمی ہوئے۔

یوکرین کی جانب سے اس واقعے پر فی الحال کوئی ردعمل نہیں آیا، تاہم کیف پہلے کہہ چکا ہے کہ اس کے حملوں کا مقصد روس کی جنگی صلاحیت کو متاثر کرنے والے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنا ہے۔

Comments

Comments are closed.