BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز ایک غیر مستحکم سیشن دیکھنے کو ملا، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں تقریباً 800 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی سیشن میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، تاہم آخری گھنٹوں میں کے ایس ای-100 انڈیکس فروخت کے دباؤ کا شکار ہوا اور انٹرا ڈے کم ترین سطح 166,230.89 تک پہنچ گیا۔

کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک انڈیکس 793.56 پوائنٹس یا 0.47 فیصد کمی کے ساتھ 166,553.27 پر بند ہوا۔

منگل کے روز بھی پی ایس ایکس نے مسلسل دوسرے سیشن میں تیزی کا سلسلہ برقرار رکھا، کیونکہ سرمایہ کار پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ فائر بندی معاہدے کے بعد پُرامید رہے۔ گزشتہ روز کے ایس ای-100 انڈیکس 1,103.93 پوائنٹس (0.66 فیصد) بڑھ کر 167,346.83 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

بین الاقوامی سطح پر بدھ کے روز عالمی اسٹاک مارکیٹس میں معمولی کمی دیکھی گئی جبکہ سونا اپنی حالیہ تیز رفتار اضافے سے نمایاں طور پر نیچے آگیا، کیونکہ زیادہ قدروں پر سرمایہ کاروں نے منافع حاصل کرنا شروع کردیا۔

جغرافیائی سیاسی صورتحال بھی توجہ کا مرکز بنی رہی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ہونے والی مجوزہ سمٹ ملتوی کردی گئی، جبکہ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے ممکنہ ملاقات کے حوالے سے بھی غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔

قیمتی دھاتوں میں سونا اس سال غیر معمولی تیزی دکھا چکا ہے، جس میں 50 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔ عالمی سیاسی و معاشی غیر یقینی صورتحال اور امریکہ میں شرح سود میں ممکنہ کمی کی توقعات نے سرمایہ کاروں کو محفوظ سرمایہ کاری کی جانب راغب کیا ہے۔

ایم ایس سی آئی کے ایشیا پیسیفک کے جاپان کے علاوہ حصص کا وسیع ترین انڈیکس بدھ کے روز 0.24 فیصد کم ہوا، جبکہ نیسڈیک فیوچرز 0.2 فیصد اور ایس اینڈ پی 500 فیوچرز 0.07 فیصد نیچے آئے۔

نیٹ فلکس کے حصص کمپنی کی تیسری سہ ماہی کی آمدنی توقعات سے کم رہنے کے بعد 6 فیصد گر گئے، جب کہ جنرل موٹرز کے حصص میں 15 فیصد اضافہ ہوا کیونکہ کمپنی نے سال کے لیے منافع کے اندازے میں اضافہ کر دیا۔

یورپی مارکیٹس میں، یورو اسٹاکس 50 فیوچرز میں 0.5 فیصد کمی دیکھی گئی، ایف ٹی ایس ای فیوچرز 0.15 فیصد اور ڈیکس فیوچرز 0.26 فیصد نیچے رہے۔

Comments

Comments are closed.