BR100 Increased By (0.05%)
BR30 Decreased By (-0.02%)
KSE100 Increased By (0.47%)
KSE30 Increased By (0.51%)
BAFL 58.70 Increased By ▲ 0.26 (0.44%)
BIPL 25.11 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 34.22 Increased By ▲ 0.23 (0.68%)
CNERGY 8.20 Increased By ▲ 0.09 (1.11%)
DFML 20.80 Decreased By ▼ -0.04 (-0.19%)
DGKC 196.69 Increased By ▲ 3.72 (1.93%)
FABL 90.21 Increased By ▲ 0.42 (0.47%)
FCCL 53.60 Increased By ▲ 0.77 (1.46%)
FFL 18.05 Increased By ▲ 0.10 (0.56%)
GGL 19.13 Increased By ▲ 0.16 (0.84%)
HBL 286.17 Increased By ▲ 0.67 (0.23%)
HUBC 215.50 Increased By ▲ 1.12 (0.52%)
HUMNL 10.76 Decreased By ▼ -0.12 (-1.1%)
KEL 8.05 Increased By ▲ 0.03 (0.37%)
LOTCHEM 27.99 Increased By ▲ 0.10 (0.36%)
MLCF 87.48 Increased By ▲ 0.97 (1.12%)
OGDC 322.40 Increased By ▲ 2.44 (0.76%)
PAEL 39.60 Increased By ▲ 0.18 (0.46%)
PIBTL 16.65 Decreased By ▼ -0.02 (-0.12%)
PIOC 270.00 Increased By ▲ 3.94 (1.48%)
PPL 229.97 Increased By ▲ 1.79 (0.78%)
PRL 34.53 Decreased By ▼ -0.15 (-0.43%)
SNGP 99.48 Increased By ▲ 0.30 (0.3%)
SSGC 26.90 Increased By ▲ 0.30 (1.13%)
TELE 8.38 Increased By ▲ 0.10 (1.21%)
TPLP 8.31 Increased By ▲ 0.09 (1.09%)
TRG 70.13 Increased By ▲ 0.42 (0.6%)
UNITY 11.78 Increased By ▲ 0.11 (0.94%)
WTL 1.28 No Change ▼ 0.00 (0%)

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے عالمی بینک گروپ کے نجی شعبے کے ادارے، انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے تاکہ مقامی کرنسی میں فنانسنگ کے مواقع کو وسعت دی جاسکے اور پاکستان میں نجی شعبے کی ترقی کو فروغ دیا جاسکے۔

مرکزی بینک نے ایک بیان میں کہا کہ انٹرنیشنل سوَیپس اینڈ ڈیریویٹوز ایسوسی ایشن (آئی ایس ڈی اے) کے ایک معاہدے کے ذریعے یہ شراکت داری آئی ایف سی کو کرنسی کے خطرات کا زیادہ مؤثر طریقے سے انتظام کرنے اور پاکستانی روپے میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے کے قابل بنائے گی۔

اسٹیٹ بینک نے اس معاہدے کو ملکی معیشت کے اہم شعبوں کے لیے فنانسنگ کے نئے مواقع کھولنے اور ملک بھر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ پاکستان میں نجی شعبے کی ترقی کو فروغ دینا ملک کی پائیدار اور کامیاب معاشی ترقی کے لیے نہایت اہم ہے۔ آئی ایف سی کے ساتھ یہ شراکت نجی شعبے کے لیے فنانسنگ کے مواقع میں اضافہ کرنے کا مقصد رکھتی ہے۔

آئی ایف سی کے نائب صدر اور خزانچی جان گینڈولفو نے کہا کہ کرنسی میں اتار چڑھاؤ ترقی پذیر معیشتوں کے لیے بڑے خطرات پیدا کرتا ہے، اس لیے مقامی کرنسی میں فنانسنگ تک رسائی پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہوگئی ہے۔

اس نوعیت کی فنانسنگ کو فروغ دینا ورلڈ بینک گروپ کی ایک اسٹریٹجک ترجیح ہے اور یہ پاکستان میں معاشی ترقی کے لیے محرک کا کردار ادا کرے گا۔

اسٹیٹ بینک نے بزنس کنڈکٹ اینڈ فیئر ٹریٹمنٹ آف کنزیومرز ریگولیٹری فریم ورک جاری کردیا

آئی ایف سی جو ورلڈ بینک گروپ کا رکن ادارہ ہے، ابھرتی ہوئی منڈیوں میں نجی شعبے پر مرکوز دنیا کا سب سے بڑا ترقیاتی ادارہ ہے۔

اسی دوران اسٹیٹ بینک نے کہا کہ زرِمبادلہ کی شرح میں اتار چڑھاؤ ترقی پذیر معیشتوں کی اُن کمپنیوں کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے جو امریکی ڈالر جیسی سخت کرنسیوں میں قرض حاصل کرتی ہیں مگر آمدنی مقامی کرنسی میں کماتی ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ کرنسی کے اس عدم توازن کو دور کرنا نہ صرف مقامی کاروباری خطرات کم کرنے اور مالیاتی استحکام برقرار رکھنے کی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے ضروری ہے بلکہ مجموعی اقتصادی استحکام کے فروغ کے لیے بھی اہم ہے۔

مزید برآں آئی ایف سی نے کہا کہ وہ ابھرتی ہوئی منڈیوں میں مقامی کرنسی فنانسنگ کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے جدید مالیاتی ذرائع استعمال کرنے اور شراکت داریوں کو مضبوط بنانے کیلئے پُرعزم ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایف سی کے ساتھ اس شراکت داری کے ذریعے، اسٹیٹ بینک کا مقصد معیشت کی مزاحمتی صلاحیت کو مضبوط بنانا، نجی شعبے کی ترقی کو فروغ دینا اور پاکستان میں زرمبادلہ کی لیکویڈٹی کو بہتر بنانا ہے۔

Comments

Comments are closed.