BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

امریلی اسٹیلز لمیٹڈ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ کمپنی نے ماسٹر ری اسٹرکچرنگ ایگریمنٹ (ایم آر اے)، متعلقہ دستاویزات، معاہدوں اور بینکنگ سنڈی کیٹس پر دستخط اور ان پر عملدرآمد مکمل کر لیا ہے۔

کمپنی نے یہ پیش رفت پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو ایک نوٹس کے ذریعے بتائی۔ کمپنی کے مطابق یہ معاہدہ بینک الفلاح لمیٹڈ کے ساتھ بطور لیڈ بینک اور پاک برونائی انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ بطور ایجنٹ اور سیکیورٹی ایجنٹ کے طور پر طے پایا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا کہ اس معاہدے پر عملدرآمد کمپنی کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے جو امریلی اسٹیلز اور اس کے مالیاتی شراکت داروں کے درمیان مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔

کمپنی کے مطابق، ری اسٹرکچرنگ سے کئی اہم فوائد حاصل ہوں گے، جن میں لیکویڈیٹی اور کیش فلو میں بہتری، پائیدار آپریشنز، پیداواری صلاحیت کے بہتر استعمال، اور مالی و عملی اخراجات میں کمی شامل ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ری اسٹرکچرڈ فنانسنگ سہولتوں کی شرائط و ضوابط کو ٹرم شیٹ اور ماسٹر ری اسٹرکچرنگ ایگریمنٹ کے ذریعے منظور کیا تھا۔

امریلی اسٹیلز لمیٹڈ کو 1984 میں ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے طور پر قائم کیا گیا تھا، جسے 2009 میں پبلک لمیٹڈ کمپنی میں تبدیل کر دیا گیا۔ کمپنی کا بنیادی کاروبار اسٹیل بارز اور بلیٹس کی تیاری اور فروخت ہے۔

Comments

Comments are closed.