BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

ارجنٹائن کے سفیر سباسٹین سیوس نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ زراعت، لائیو اسٹاک اور فوڈ سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور اپنی تکنیکی مہارت کے تبادلے کے لیے تیار ہے ، تاکہ پاکستان کی پیداواری صلاحیت اور فوڈ چین کو مضبوط بنایا جا سکے۔

وہ لاہور چیمبر آف کامرس میں خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر صدر فہیم الرحمان سہگل، سینئر نائب صدر تنویر احمد شیخ، نائب صدر خرم لودھی اور ارجنٹائن سفارتخانے کے نمائندے بھی موجود تھے۔

سفیر نے مزید کہا کہ ارجنٹائن اور پاکستان کے تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں اور ان کا ملک تجارت، ثقافت اور ٹیکنالوجی میں شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتا ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ دونوں ممالک جدید اناج سائلوز کے قیام کے پائلٹ منصوبے پر بات کر رہے ہیں، جو پاکستان میں ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بڑھانے اور فصلوں کے نقصانات کم کرنے میں مدد دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بائیوٹیکنالوجی، زرعی مشینری، گوشت کی پروسیسنگ اور آئی ٹی میں تعاون دونوں ملکوں کے لیے نئے معاشی مواقع پیدا کر سکتا ہے۔

لاہور چیمبر کے صدر فہیم الرحمان سہگل نے کہا کہ ارجنٹائن لاطینی امریکہ کی ایک بڑی معیشت ہے، جس کے ساتھ پاکستان کی تجارت 394 ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات 51 ملین ڈالر جبکہ درآمدات 343 ملین ڈالر رہیں، جن میں اضافہ ضروری ہے تاکہ دوطرفہ تجارتی توازن بہتر ہو۔

انہوں نے زور دیا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، قابلِ تجدید توانائی، فارماسیوٹیکل اور سیاحت کے شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان وسیع تعاون کے امکانات موجود ہیں۔ فہیم سہگل نے کہا کہ کاروباری وفود کے تبادلے اور تجارتی میلوں میں شمولیت سے تعلقات مزید مضبوط کیے جا سکتے ہیں۔

Comments

Comments are closed.