بنگلہ دیش : گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی ، 9 افراد جاں بحق ، ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں منگل کو گارمنٹس فیکٹری اور اس سے ملحقہ کیمیکل گودام میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں کم از کم نو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
فائر سروس کے ڈائریکٹر تاج الاسلام چودھری کے مطابق لاشیں فیکٹری کی دوسری اور تیسری منزل سے برآمد ہوئیں جبکہ آگ کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں۔
عینی شاہدین کے مطابق آگ میرپور میں واقع سات منزلہ فیکٹری کی تیسری منزل سے شروع ہوئی اور تیزی سے اس گودام تک پھیل گئی جہاں بلیچنگ پاؤڈر، پلاسٹک اور ہائیڈروجن پیرو آکسائیڈ ذخیرہ کیا گیا تھا۔
چودھری نے بتایا کہ فیکٹری کے مالکان کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، جبکہ پولیس اور فوج ان کی تلاش میں مصروف ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کیمیکل گودام ممکنہ طور پر غیر قانونی طور پر کام کر رہا تھا۔




















Comments
Comments are closed.