BR100 Decreased By (-0.58%)
BR30 Decreased By (-1.08%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.46%)
BAFL 56.92 Increased By ▲ 0.05 (0.09%)
BIPL 24.97 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
BOP 30.13 Decreased By ▼ -0.22 (-0.72%)
CNERGY 12.99 Decreased By ▼ -0.13 (-0.99%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.00 Decreased By ▼ -4.45 (-2.31%)
FABL 94.25 Increased By ▲ 0.11 (0.12%)
FCCL 52.29 Decreased By ▼ -0.50 (-0.95%)
FFL 14.45 Decreased By ▼ -0.27 (-1.83%)
GGL 19.01 Decreased By ▼ -0.55 (-2.81%)
HBL 305.80 Decreased By ▼ -0.30 (-0.1%)
HUBC 200.40 Decreased By ▼ -1.02 (-0.51%)
HUMNL 9.98 Decreased By ▼ -0.18 (-1.77%)
KEL 6.12 Increased By ▲ 0.03 (0.49%)
LOTCHEM 26.30 Decreased By ▼ -0.16 (-0.6%)
MLCF 91.57 Decreased By ▼ -1.59 (-1.71%)
OGDC 314.50 Decreased By ▼ -2.23 (-0.7%)
PAEL 35.19 Decreased By ▼ -0.44 (-1.23%)
PIBTL 14.69 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
PIOC 240.10 Decreased By ▼ -3.11 (-1.28%)
PPL 222.60 Decreased By ▼ -4.31 (-1.9%)
PRL 91.35 Decreased By ▼ -1.67 (-1.8%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.29 Decreased By ▼ -0.52 (-2.18%)
TELE 7.58 Decreased By ▼ -0.22 (-2.82%)
TPLP 12.70 Decreased By ▼ -0.27 (-2.08%)
TRG 56.60 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) نے سندھ کے چاول پیدا کرنے والے اہم علاقوں لاڑکانہ، کشمور اور شکارپور میں چاول کی برآمدات میں افلاٹوکسن اور میکسمم ریزیڈیو لیول (ایم آر ایل) مینجمنٹ سے متعلق آگاہی سیمینارز اور ورکشاپس کا سلسلہ شروع کر دیا۔

ان سیشنز کا مقصد چاول کے کاشتکاروں، ملرز اور برآمدکنندگان کو بین الاقوامی معیار، برآمدی تقاضوں اور بہترین زرعی طریقوں سے آگاہ کرنا ہے ، تاکہ پاکستانی چاول عالمی منڈیوں کے معیار پر پورا اتر سکے۔

پاکستان کا باسمتی چاول دنیا بھر میں اپنی خوشبو اور معیار کے باعث منفرد شناخت رکھتا ہے، تاہم حالیہ عرصے میں افلاٹوکسن آلودگی اور کیڑے مار ادویات کی باقیات کے باعث کئی برآمدی کھیپیں مسترد ہو چکی ہیں۔

جس کےنتیجےمیں برآمدات کو نقصان پہنچا۔ ٹڈاپ نے اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے کسانوں اور برآمدکنندگان میں شعور و آگاہی پیدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیمینار کے دوران ڈاکٹر مبارک (کنسلٹنٹ ایگرو) نے افلاٹوکسن اور ایم آر ایل کے مؤثر انتظام پر تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی، جس میں بین الاقوامی معیارات کی تعمیل اور عملی اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔

اس موقع پر لاڑکانہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خیر محمد شیخ نے ٹڈاپ کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے سیمینار برآمدکنندگان اور کسانوں کے لیے انتہائی مفید ہیں ، کیونکہ یہ مصنوعات کے معیار کو بہتر بنانے اور عالمی منڈیوں تک رسائی میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.