روسی وزارتِ دفاع کے مطابق روس اور پاکستان نے مشترکہ فوجی مشقیں دروژبا 2025 روس کے جنوبی فوجی ضلع میں مکمل کرلی ہیں۔
ان مشقوں میں دونوں ممالک کے تقریباً 200 فوجی اہلکاروں نے حصہ لیا، جن کا مقصد بین الاقوامی دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کی مشق کرنا تھا۔
روسی جانب سے خصوصی آپریشن فورسز کے اہلکار شامل تھے جنہیں انسدادِ دہشت گردی میں عملی تجربہ حاصل ہے، جبکہ پاکستان کی نمائندگی پاک فوج کی اسپیشل فورسز نے کی۔
مشقوں کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے فوجیوں کو انعامات دیے گئے، جب کہ روایتی طور پر دونوں ممالک کے اہلکاروں نے دروژبا 2025 کے نشان والے تحائف کا تبادلہ بھی کیا۔
یہ مشقیں 2016 میں شروع کی گئی تھیں جن کا مقصد روس اور پاکستان کے درمیان فوجی تعاون کو مضبوط اور فروغ دینا ہے۔ یہ مشقیں باری باری دونوں ممالک میں منعقد کی جاتی ہیں اور ان میں تکنیاتی و انسدادِ دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں کی تربیت شامل ہوتی ہے۔






















Comments
Comments are closed.