BR100 Increased By (0.82%)
BR30 Increased By (1.08%)
KSE100 Increased By (0.77%)
KSE30 Increased By (0.82%)
BAFL 57.88 Increased By ▲ 1.45 (2.57%)
BIPL 23.44 Increased By ▲ 0.13 (0.56%)
BOP 28.65 Increased By ▲ 1.14 (4.14%)
CNERGY 12.80 Increased By ▲ 0.08 (0.63%)
DFML 15.95 Increased By ▲ 0.07 (0.44%)
DGKC 184.63 Increased By ▲ 1.33 (0.73%)
FABL 91.19 Increased By ▲ 0.49 (0.54%)
FCCL 52.83 Increased By ▲ 0.21 (0.4%)
FFL 12.94 Decreased By ▼ -0.03 (-0.23%)
GGL 20.08 Increased By ▲ 0.42 (2.14%)
HBL 287.66 Increased By ▲ 3.04 (1.07%)
HUBC 193.18 Increased By ▲ 4.56 (2.42%)
HUMNL 8.08 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
KEL 5.83 Increased By ▲ 0.03 (0.52%)
LOTCHEM 24.13 Increased By ▲ 1.20 (5.23%)
MLCF 91.38 Increased By ▲ 0.97 (1.07%)
OGDC 303.68 Increased By ▲ 1.22 (0.4%)
PAEL 32.82 Increased By ▲ 0.07 (0.21%)
PIBTL 13.03 Decreased By ▼ -0.18 (-1.36%)
PIOC 235.49 Increased By ▲ 1.99 (0.85%)
PPL 215.08 Decreased By ▼ -0.19 (-0.09%)
PRL 94.16 Decreased By ▼ -1.93 (-2.01%)
SNGP 89.66 Decreased By ▼ -0.54 (-0.6%)
SSGC 22.94 Increased By ▲ 0.22 (0.97%)
TELE 6.81 Increased By ▲ 0.10 (1.49%)
TPLP 12.44 Increased By ▲ 0.92 (7.99%)
TRG 53.62 Decreased By ▼ -1.09 (-1.99%)
UNITY 7.72 No Change ▼ 0.00 (0%)
WTL 0.94 Decreased By ▼ -0.02 (-2.08%)

آسٹریلیا کے سب سے بڑے شہر سڈنی میں اتوار کے روز فلسطین کے حق میں ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔ منتظمین کے مطابق تقریباً 30,000 افراد نے مرکزی کاروباری علاقے میں نکالی گئی ریلی میں شرکت کی۔ یہ احتجاج اس وقت ہوا جب عدالت نے رواں ہفتے سڈنی اوپیرا ہاؤس کے باہر مظاہرہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔

فلسطین ایکشن گروپ کے مطابق اتوار کو آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں 27 احتجاجی مظاہرے ہوئے، جن میں سڈنی اور میلبورن بھی شامل تھے۔ پولیس کی جانب سے مظاہرین کی حتمی تعداد جاری نہیں کی گئی، تاہم حکام کے مطابق مظاہرہ پُرامن رہا اور کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

یہ مظاہرے اس وقت ہوئے جب اسرائیلی افواج نے امریکی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کے تحت جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں غزہ سے انخلا شروع کیا۔ اس جنگ میں اب تک دسیوں ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ غزہ کا بیشتر علاقہ ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے۔

سڈنی مظاہرے کی منتظم امل ناصر نے کہا کہ چاہے جنگ بندی برقرار بھی رہے، اسرائیل اب بھی غزہ اور مغربی کنارے پر فوجی قبضہ برقرار رکھے ہوئے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ قبضہ اور اسرائیل میں فلسطینیوں کے ساتھ منظم امتیازی سلوک دراصل ایک نسل پرستانہ نظام کی شکل اختیار کر چکا ہے۔

ادھر آسٹریلوی یہودی کونسل نے احتجاج کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرہ کرنے والے امن معاہدے کی کامیابی نہیں چاہتے، جس سے جنگ جاری رہنے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ غزہ حکام کے مطابق اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک 67,000 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

Comments

Comments are closed.