BR100 Decreased By (-0.32%)
BR30 Decreased By (-0.62%)
KSE100 Decreased By (-0.36%)
KSE30 Decreased By (-0.63%)
BAFL 58.40 Decreased By ▼ -0.05 (-0.09%)
BIPL 25.55 Increased By ▲ 0.13 (0.51%)
BOP 33.80 Decreased By ▼ -0.45 (-1.31%)
CNERGY 8.15 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
DFML 20.70 Decreased By ▼ -0.26 (-1.24%)
DGKC 197.00 Decreased By ▼ -0.47 (-0.24%)
FABL 89.75 Increased By ▲ 0.24 (0.27%)
FCCL 53.65 Decreased By ▼ -0.24 (-0.45%)
FFL 17.89 Decreased By ▼ -0.14 (-0.78%)
GGL 20.37 Increased By ▲ 0.57 (2.88%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -0.56 (-0.2%)
HUBC 214.22 Decreased By ▼ -1.18 (-0.55%)
HUMNL 11.14 Increased By ▲ 0.14 (1.27%)
KEL 8.05 Decreased By ▼ -0.06 (-0.74%)
LOTCHEM 28.00 Increased By ▲ 0.56 (2.04%)
MLCF 87.69 Decreased By ▼ -0.36 (-0.41%)
OGDC 320.00 Decreased By ▼ -4.56 (-1.4%)
PAEL 40.15 Increased By ▲ 0.21 (0.53%)
PIBTL 17.18 Decreased By ▼ -0.14 (-0.81%)
PIOC 275.00 Decreased By ▼ -0.46 (-0.17%)
PPL 228.49 Decreased By ▼ -4.29 (-1.84%)
PRL 34.50 Decreased By ▼ -0.45 (-1.29%)
SNGP 98.90 Decreased By ▼ -0.71 (-0.71%)
SSGC 26.88 Decreased By ▼ -0.29 (-1.07%)
TELE 8.57 No Change ▼ 0.00 (0%)
TPLP 9.30 Increased By ▲ 0.54 (6.16%)
TRG 71.75 No Change ▼ 0.00 (0%)
UNITY 11.55 Decreased By ▼ -0.12 (-1.03%)
WTL 1.27 Increased By ▲ 0.01 (0.79%)

ٹاول مینوفیکچررز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ٹی ایم اے) نے جرمن کوآپریشن ادارے ایس ای کیو یو اے اور جرمن امپورٹرز ایسوسی ایشن وی فائیوآئی کے تعاون سے گرین پاکستان پراجیکٹ (جی پی پی) کے تحت تکنیکی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

29 ستمبر کو ٹی ایم اے ہاؤس کراچی میں منعقدہ ورکشاپ کا عنوان ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ میں واٹر فوٹ پرنٹ کو کم کرنے کے لیے عملی تجاویز تھا۔

ورکشاپ میں 50 سے زائد صنعتکاروں، کاروباری افراد، سسٹین ایبلٹی مینیجرز اور کمپلائنس ماہرین نے شرکت کی ۔

وی ایف آئی کے ماہر ڈاکٹر اچم اے آر فیہن نے پانی کے استعمال میں نمایاں فرق کو اجاگر کیا اور اسے روکنے کے لیے موثر حکمت عملی کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

شرکاء کو پانی کے استعمال کی پیمائش کرنے، بچت کے پروگراموں کو انتظامی نظام میں شامل کرنے اور پائیداری اور آپریشنل تاثیر کو بہتر بنانے والے جدید طریقوں کو نافذ کرنے کی تربیت دی گئی۔

جی پی پی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مائیکل آرریٹز نے عالمی سسٹین ایبلٹی فریم ورکز جیسے جرمن سپلائی چین ایکٹ ( ایل کے ایس جی)،آئی یو کارپوریٹ سسٹین ایبلٹی رپورٹنگ ڈائریکٹو (سی ایس آر ڈی) اور ای ایس جی معیارات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات کو بین الاقوامی منڈیوں میں برقرار رکھنے کے لیے ان معیارات کی پاسداری ناگزیر ہے۔

ٹی ایم اے کے چیئرمین اطہر باری نے کہا کہ پاکستان گزشتہ دہائیوں میں میٹھے پانی کے 80 فیصد ذخائر کھو چکا ہے اور صنعت کو چاہیے کہ وہ حکومتی مداخلت کا انتظار کیے بغیر خود اقدامات کرے۔ انہوں نے گرین پاکستان پراجیکٹ کو بروقت اور اہم قرار دیا۔

ورکشاپ کے اختتام پر ٹی ایم اے نے عہد کیا کہ وہ پائیداری کو فروغ دینے، عالمی شراکت داری بڑھانے، پانی کی ری سائیکلنگ، ماحول دوست کیمیکل کے استعمال اور جدید پانی بچانے والی مشینری کے فروغ کے لیے کام کرتا رہے گا۔

Comments

Comments are closed.