اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے (آئی اے ای اے) نے منگل کی شب اپنے بیان میں کہا ہے کہ یوکرین میں روس کے زیر قبضہ زاپوریزہژیا جوہری پلانٹ
گزشتہ ہفتے سے مرکزی بجلی گرڈ سے منقطع ہے،تاہم جب تک ہنگامی ڈیزل جنریٹرکام کررہےہیں وہاں فوری طور پر کوئی خطرہ لاحق نہیں اور صورتحال قابو میں رہے گی۔
بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے کہا کہ یہ صورتحال جوہری تحفظ کے حوالے سے ہرگز پائیدار نہیں اور نہ ہی کسی فریق کو کسی جوہری حادثے سے فائدہ پہنچے گا۔
ادھر یوکرینی صدر وولودومیر زیلنسکی نے خبردار کیا ہے کہ زاپوریزہژیا پلانٹ کی صورتحال نہایت نازک ہے اور کسی بھی وقت سنگین خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔ پلانٹ گزشتہ ہفتے سے بجلی کی مرکزی سپلائی سے منقطع ہے اور فی الحال ہنگامی جنریٹرز پر چل رہا ہے۔
























Comments
Comments are closed.