وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ثالثی کے فروغ کو مشترکہ ذمہ داری کے طور پر آگے بڑھایا جائے گا۔
یہ عزم انہوں نے ”گروپ آف فرینڈز آن میڈی ایشن“ کے وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ظاہر کیا، جس کا موضوع تھا کہ اقوام متحدہ اور علاقائی تنظیموں کے درمیان ثالثی میں تعاون کی ازسرنو توثیق۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ثالثی اقوام متحدہ کے چارٹر میں پرامن طور پر تنازعات کے حل کے لیے ایک انتہائی مؤثر ذریعہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے ثالثی محض ایک نظریاتی اصول نہیں بلکہ ایک اہم ہدف ہے، کیونکہ ہم ایسے خطے میں رہتے ہیں جہاں حل طلب تنازعات بدستور موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازع اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر سب سے پرانے مسائل میں شامل ہے۔
وزیر دفاع نے زور دیا کہ ثالثی کی کوششوں کو ہم آہنگ کرنے کے لیے اقوام متحدہ اور علاقائی تنظیموں کے درمیان ادارہ جاتی تعاون ناگزیر ہے۔

























Comments
Comments are closed.