BR100 Decreased By (-1.91%)
BR30 Decreased By (-2.34%)
KSE100 Decreased By (-1.54%)
KSE30 Decreased By (-1.69%)
BAFL 56.20 Decreased By ▼ -0.53 (-0.93%)
BIPL 26.77 Decreased By ▼ -0.21 (-0.78%)
BOP 32.98 Decreased By ▼ -0.77 (-2.28%)
CNERGY 10.10 Increased By ▲ 0.22 (2.23%)
DFML 17.72 Decreased By ▼ -0.28 (-1.56%)
DGKC 196.67 Decreased By ▼ -8.26 (-4.03%)
FABL 98.98 Decreased By ▼ -1.12 (-1.12%)
FCCL 51.25 Decreased By ▼ -1.84 (-3.47%)
FFL 16.18 Decreased By ▼ -0.34 (-2.06%)
GGL 24.99 Increased By ▲ 0.15 (0.6%)
HBL 295.49 Decreased By ▼ -4.33 (-1.44%)
HUBC 214.18 Decreased By ▼ -2.90 (-1.34%)
HUMNL 10.36 Decreased By ▼ -0.25 (-2.36%)
KEL 7.06 Decreased By ▼ -0.16 (-2.22%)
LOTCHEM 29.12 Decreased By ▼ -0.19 (-0.65%)
MLCF 88.82 Decreased By ▼ -3.34 (-3.62%)
OGDC 311.95 Decreased By ▼ -4.34 (-1.37%)
PAEL 40.99 Decreased By ▼ -1.05 (-2.5%)
PIBTL 15.96 Decreased By ▼ -0.45 (-2.74%)
PIOC 282.84 Decreased By ▼ -17.40 (-5.8%)
PPL 212.66 Decreased By ▼ -4.18 (-1.93%)
PRL 52.54 Increased By ▲ 1.68 (3.3%)
SNGP 99.36 Decreased By ▼ -2.36 (-2.32%)
SSGC 25.10 Decreased By ▼ -1.88 (-6.97%)
TELE 8.32 Decreased By ▼ -0.33 (-3.82%)
TPLP 13.22 Decreased By ▼ -0.17 (-1.27%)
TRG 56.89 Decreased By ▼ -2.37 (-4%)
UNITY 9.94 Decreased By ▼ -0.36 (-3.5%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.01 (-0.81%)
کاروبار اور معیشت

نیشنل بزنس گروپ کا چین کو برآمدات بڑھانے پر زور

آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، نیشنل بزنس گروپ اور ایف پی سی سی آئی کی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین میاں زاہد...
شائع اپ ڈیٹ

آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، نیشنل بزنس گروپ اور ایف پی سی سی آئی کی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی اسٹریٹجک شراکت داری میں نئے مواقع کی بنا پر پاکستان کے لیے اہم موقع ہے کہ وہ چین کے ساتھ اپنے 13.6 بلین ڈالر کے تجارتی خسارے کوکم کرے اور دونوں ملکوں کے درمیان ایک متوازن اور باہمی مفاد پر مبنی تجارتی تعلق قائم کرے۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ چین اور پاکستان کے مابین فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے باوجود پاکستان کو 2024 میں 13.6 بلین ڈالر کے تجارتی خسارے کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ پاکستان چین کو زیادہ تر خام مال برآمد کرتا ہے جس میں ویلیو ایڈیشن بہت کم ہوتی ہے جبکہ چین سے قیمتی مشینری اور تیار مال درامد کیا جاتا ہے جس میں ویلیو ایڈیشن بہت زیادہ ہوتی ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ اس مسئلے کے حل کے لیے حکومت چائنہ بزنس ڈیسک تشکیل دے جس میں ایسے آئٹمز تلاش کیے جائیں جو پاکستان چائنہ کو برآمد کر سکے۔

اس کے لیے ہمیں چائنہ پر زور دینا ہوگا کہ وہ بھارت سے جو آئٹم امپورٹ کرتا ہے وہ پاکستان سے ترجیحی بنیاد پر امپورٹ کرے۔ انہوں نے زور دیا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں پاکستان کے لیے سنہری موقع ہے کہ وہ چین سے تکنیکی تعاون کے ذریعے اپنی انڈسٹری کوجدید بنانے اور غیر روایتی برآمدی مصنوعات کے لیے مارکیٹنگ کرے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ امریکی- چینی تجارتی تنازع سے پاکستان کو ایک نادر اورقیمتی موقع ملا ہے۔

اس تنازع نے عالمی سپلائی چین کومتاثرکیا ہے جس سے پاکستان کے پاس چینی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اورخاص طور پرٹیکسٹائل اور ملبوسات کے شعبے میں امریکی منڈی میں زیادہ حصہ لینے کا موقع حاصل ہوا ہے، کیونکہ پاکستان کو 19 فیصد ٹیرف جبکہ چین کے لیے ٹیرف 100 فیصد اور بھارت کے لیے امریکی ٹیرف 50 فیصد ہے۔

میاں زاہد حسین نے مزید کہا یہ فیصلہ کن قدم اٹھانے کا وقت ہے۔ ہمیں نئی سرمایہ کاری لانے، ویلیو ایڈیشن بڑھانے اورایک غیر فعال پارٹنر کے بجائے متحرک اور برابری کی سطح کا پارٹنربننے کی طرف جانا ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ چینی ماہرین کی سیکیورٹی پاکستان کے لیے بہت اہم ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ روایتی مصنوعات میں تجارتی خسارے کوکم کرنا بھی ناگزیر ہے۔

Comments

Comments are closed.