BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

زرمبادلہ ڈیلرز نے بلومبرگ کو بتایا ہے کہ سال 2025 کے جاری سیلاب نے پاکستان میں امریکی ڈالر کی قلت کو مزید شدت دے دی ہے جس کے باعث گرین بیک کی ذخیرہ اندوزی کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

لنک انٹرنیشنل ایکسچینج کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلیم امجد نے بتایا کہ سیلاب کے باعث کئی ایکسچینج، ان کی شاخیں اور بینک پانی میں ڈوبنے کے بعد اپنے آپریشن معطل کرچکے ہیں جس کی وجہ سے زرِمبادلہ مراکز پر امریکی ڈالر دستیاب نہیں۔

فلیش فلڈز کے نتیجے میں گزشتہ دو ماہ کے دوران سینکڑوں افراد جاں بحق اور 40 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

بلومبرگ کے مطابق امریکی ڈالر کی طویل مدتی کمی پاکستانی روپے کی مضبوطی کو محدود کرسکتی ہے۔ ڈالر کی قلت مقامی کرنسی پر دباؤ ڈالتی ہے کیونکہ درآمد کنندگان اور سرمایہ کار گرین بیک حاصل کرنے کے لیے شدید کوشش کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ڈالر کی قلت درآمدات میں رکاوٹ اور حکومت کی معیشت کو فعال کرنے کی کوششوں میں خلل ڈال سکتی ہے، خاص طور پر آئی ایم ایف کے قرضے کے جائزے سے پہلے۔

بلومبرگ کے ماہر اقتصادیات انکور شکلا نے نوٹ میں لکھا کہ سیلاب بیرونی توازن، زرمبادلہ ذخائر اور یوں روپے پر دباؤ ڈال سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ممکنہ درآمدات میں رکاوٹ ایسے زرمبادلہ ذخائر پر دباؤ ڈال سکتی ہے جو پہلے ہی 3 ماہ کی درآمدات سے بھی کم کو پورا کرتے ہیں۔

بلومبرگ کے مطابق ستمبر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی چھان بین، ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگز کی اپ گریڈ اور امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے کے بعد جولائی کے کم ترین سطح سے روپے کی قدر امریکی ڈالر کے مقابلے میں 1.2 فیصد بڑھ گئی ہے۔

لنک انٹرنیشنل ایکسچینج کے سی ای او سلیم امجد نے بتایا کہ مقامی کرنسی کی مضبوطی کی وجہ سے کچھ لوگ گرین بیک کو اس امید میں روک کر رکھے ہوئے ہیں کہ جب روپے کی قدر کم ہوگی تو وہ اسے بیچ سکیں گے۔

دریں اثنا ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جنرل سیکرٹری ظفر پراچہ کا کہنا ہے کہ امریکی ڈالر کی کمی عارضی ہے اور توقع ہے کہ 10 سے 15 دن کے اندر یہ صورتحال معمول پر آجائے گی۔

Comments

Comments are closed.