BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

وزیراعظم محمد شہباز شریف 15 ستمبر کو دوحہ میں منعقد ہونے والے ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قطر کا دورہ کریں گے۔ دفتر خارجہ نے ہفتے کے روز اس دورے کی تصدیق کی ہے۔

یہ اجلاس، جس کی مشترکہ میزبانی پاکستان کر رہا ہے، اسرائیل کے فضائی حملوں اور فلسطین کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں طلب کیا گیا ہے، جن میں غزہ پر قبضے کی کوششیں، مقبوضہ مغربی کنارے میں آبادکاری کے منصوبے اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی شامل ہیں۔

۔

بین الاقوامی قوانین اور علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، اسرائیل نے منگل کے روز قطر پر متعدد حملے کیے، جن میں چھ افراد جاں بحق ہوئے، جن میں حماس کے پانچ ارکان شامل تھے، تاہم ان میں کوئی اعلیٰ رہنما شامل نہیں تھا، جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں قطر کی سیکورٹی فورسز کا ایک رکن بھی شامل تھا جس کی عمر بیس کے عشرے میں تھی۔ اس بلااشتعال فوجی جارحیت کی مختلف ممالک نے مذمت کی ہے۔

ادھر دفتر خارجہ کے مطابق دوحہ سربراہی اجلاس میں اسلامی تعاون تنظیم (آو آئی سی) کے رکن ممالک کے سربراہانِ مملکت، حکومت اور سینئر حکام کی شرکت متوقع ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق سربراہی اجلاس سے قبل وزرائے خارجہ کا تیاری اجلاس 14 ستمبر کو منعقد ہوگا، جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شرکت کریں گے۔

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ”پاکستان، قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور قطر سمیت خطے کے دیگر ممالک پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے۔“

یہ ایک ہفتے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کا قطر کا دوسرا دورہ ہوگا۔ اس سے قبل وہ 11 ستمبر کو دوحہ گئے تھے، جہاں انہوں نے قطری قیادت سے ملاقات کر کے قطر کی سلامتی، خودمختاری اور مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا تھا۔

یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا تھا جب اس سے دو روز قبل اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے دوحہ میں حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا، تاہم حماس نے کہا کہ اس کے اعلیٰ عہدیدار حملے میں محفوظ رہے۔

Comments

Comments are closed.