لیفٹ آرم فاسٹ بولر عثمان خان شنواری نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ انہوں نے 6 سال کے عرصے میں پاکستان کے لیے 34 میچز کھیلے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل کو ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ31 سالہ فاسٹ بولر عثمان خان شنواری نے دسمبر 2013 سے دسمبر 2019 تک ایک ٹیسٹ، 17 ون ڈے اور 16 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نے اپنے واحد ٹیسٹ میں ایک وکٹ حاصل کی جب کہ ون ڈے میں 34 اور ٹی ٹوئنٹی میں 13 وکٹیں حاصل کیں۔ انہیں ون ڈے میں دو مرتبہ پانچ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔
وہ 2018 کے ایشیا کپ کے لیے پاکستان اسکواڈ کا بھی حصہ تھے۔
عثمان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے مختلف ایڈیشنز میں تین مختلف ٹیموں کے لیے کھیلتے ہوئے 39 میچوں میں 42 وکٹیں حاصل کیں، اور ان کا بہترین فگر 4/15 رہا۔



























Comments
Comments are closed.