برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز ایجنسی( یو کے ایم ٹی او) نے بتایا کہ یمن کے ریڈ سی بندرگاہ حدیدہ سے شمال مغرب کی جانب 178 سمندری میل کے فاصلے پر ایک واقعے کی اطلاع موصول ہوئی، جہاں ایک نامعلوم پروجیکٹائل کو کسی جہاز سے کچھ فاصلے پر سمندر سے ٹکراتے دیکھا گیا۔
یو کے ایم ٹی او نے ایک پوسٹ میں مزید کہا کہ جہاز اور عملہ محفوظ ہیں اور اپنے اگلی بندرگاہ کی طرف روانہ ہو رہے ہیں۔

























Comments
Comments are closed.