BR100 Decreased By (-1.91%)
BR30 Decreased By (-2.34%)
KSE100 Decreased By (-1.54%)
KSE30 Decreased By (-1.69%)
BAFL 56.20 Decreased By ▼ -0.53 (-0.93%)
BIPL 26.77 Decreased By ▼ -0.21 (-0.78%)
BOP 32.98 Decreased By ▼ -0.77 (-2.28%)
CNERGY 10.10 Increased By ▲ 0.22 (2.23%)
DFML 17.72 Decreased By ▼ -0.28 (-1.56%)
DGKC 196.67 Decreased By ▼ -8.26 (-4.03%)
FABL 98.98 Decreased By ▼ -1.12 (-1.12%)
FCCL 51.25 Decreased By ▼ -1.84 (-3.47%)
FFL 16.18 Decreased By ▼ -0.34 (-2.06%)
GGL 24.99 Increased By ▲ 0.15 (0.6%)
HBL 295.49 Decreased By ▼ -4.33 (-1.44%)
HUBC 214.18 Decreased By ▼ -2.90 (-1.34%)
HUMNL 10.36 Decreased By ▼ -0.25 (-2.36%)
KEL 7.06 Decreased By ▼ -0.16 (-2.22%)
LOTCHEM 29.12 Decreased By ▼ -0.19 (-0.65%)
MLCF 88.82 Decreased By ▼ -3.34 (-3.62%)
OGDC 311.95 Decreased By ▼ -4.34 (-1.37%)
PAEL 40.99 Decreased By ▼ -1.05 (-2.5%)
PIBTL 15.96 Decreased By ▼ -0.45 (-2.74%)
PIOC 282.84 Decreased By ▼ -17.40 (-5.8%)
PPL 212.66 Decreased By ▼ -4.18 (-1.93%)
PRL 52.54 Increased By ▲ 1.68 (3.3%)
SNGP 99.36 Decreased By ▼ -2.36 (-2.32%)
SSGC 25.10 Decreased By ▼ -1.88 (-6.97%)
TELE 8.32 Decreased By ▼ -0.33 (-3.82%)
TPLP 13.22 Decreased By ▼ -0.17 (-1.27%)
TRG 56.89 Decreased By ▼ -2.37 (-4%)
UNITY 9.94 Decreased By ▼ -0.36 (-3.5%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.01 (-0.81%)

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سال 2025ء کے لیے ملک کے تین بڑے بینکوں کو ڈومیسٹک سسٹمیکلی امپورٹنٹ بینکس (DSIBs) کے طور پر نامزد کردیا ہے جن میں نیشنل بینک آف پاکستان، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ اور حبیب بینک لمیٹڈ شامل ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مقامی انتظامی لحاظ سے اہم بینکوں کی نامزدگی مالیاتی نظام کے استحکام اور بینکاری سیکٹر میں اعتماد کو مضبوط بنانے کے لیے کی جاتی ہے۔

یہ اقدام اسٹیٹ بینک کے ڈی ایس آئی بی فریم ورک کے تحت کیا گیا ہے جو بین الاقوامی معیارات سے ہم آہنگ ہےاس فریم ورک کے ذریعے ہر سال بینکوں کے مالیاتی نظام کا تفصیلی تجزیہ کیا جاتا ہے تاکہ یہ طے کیا جاسکے کہ کون سے بینک ملکی معیشت اور مالیاتی نظام کے لیے زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔

اس جائزے میں بینک کے سائز، مارکیٹ میں حصہ، پیچیدگی اور متبادل اداروں کی دستیابی جیسے عوامل شامل ہوتے ہیں اسٹیٹ بینک وضاحت کے مطابق نامزد بینکوں پر اضافی کیپیٹل برقرار رکھنے کی شرط عائد ہوگی جسکے تحت نیشنل بینک کو 2.5 فیصد جبکہ یونائیٹڈ بینک اور حبیب بینک کو 1.5 فیصد اضافی کامن ایکویٹی ٹئیر1 (سی ای ٹی1) کیپیٹل رکھنا ہوگاجو 31 مارچ 2026ء سے لاگو ہوگا۔

اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ کسی بھی ممکنہ مالیاتی بحران یا جھٹکے کی صورت میں بینکاری نظام محفوظ اور مستحکم رہےاس فیصلے سے نہ صرف مالیاتی ڈھانچے کو تقویت ملے گی بلکہ سرمایہ کاروں اور صارفین کا اعتماد بھی مزید بڑھے گا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.