BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

وزیر اعظم کے کیش لیس معیشت کے وژن کو آگے بڑھانے کے ایک اہم اقدام کے طور پر کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے فیصلہ کیا ہے کہ اسلام آباد میں کیو آر کوڈ پر مبنی ڈیجیٹل ادائیگیاں لازمی ہونگی۔

یہ فیصلہ سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ممبر ایڈمنسٹریشن اینڈ اسٹیٹ طلعت محمود کی صدارت میں ہونے والے اعلیٰ سطح اجلاس میں کیا گیا جس میں ممبر فنانس طاہر نعیم، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، سی ڈی اے، آئی سی ٹی ایڈمنسٹریشن کے سینئر حکام اور نجی و تجارتی بینکوں کے نمائندگان شریک ہوئے۔

منصوبے کے تحت شہر کے تمام کاروبار—خوردہ فروش، ہول سیلرز، سبزی و فروٹ مارکیٹس، ریسٹورنٹس، شاپنگ مالز، فارمیسیاں، اسپتال، لیبارٹریاں، سرکاری و نجی دفاتر اور ٹیکسی سروسز—کو لازمی طور پر ڈیجیٹل ادائیگی کے لیے کیو آر کوڈز دکھانے ہوں گے۔ سی ڈی اے جلد ہی اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

شہریوں میں کیش لیس ادائیگی کے طریقوں کے فروغ کے لیے پورے شہر میں آگاہی مہم چلائی جائے گی۔ تاجروں کی سہولت کے لیے بینک براہِ راست راست کیو آر کوڈز جاری کریں گے جبکہ سی ڈی اے بھی اپنے تمام ادائیگیوں کے لیے مکمل طور پر ڈیجیٹل نظام اختیار کر لے گا۔

عملدرآمد کی نگرانی کے لیے سی ڈی اے، آئی سی ٹی، اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں کے حکام پر مشتمل ایک اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو پیش رفت کا جائزہ لے گی، رکاوٹیں دور کرے گی اور یکساں پالیسی کو یقینی بنائے گی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے طلعت محمود نے کہا کہ بینکوں، اداروں اور کاروباری برادری کے ساتھ قریبی رابطہ یقینی بنایا جائے گا تاکہ اسلام آباد کو پاکستان کا پہلا مکمل کیش لیس اور ڈیجیٹل شہر بنایا جاسکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سی ڈی اے نے اپنے دفاتر میں نقدی کے لین دین کو ختم کر کے پیپرلیس نظام متعارف کردیا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.