BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

وزیرِاعظم شہباز شریف نے منگل کے روز پاکستان کی نئی انرجی وہیکل پالیسی 2025 کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے اسے صاف ستھری ٹرانسپورٹ اور ماحولیاتی مزاحمت کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

پالیسی کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے وزارتِ صنعت و پیداوار کو پالیسی کی تیاری پر سراہا اور مشیرِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار، ہارون اختر خان اور وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ میں ان اجلاسوں کا حصہ رہا ہوں اور میں واقعی ہارون اختر، سیکریٹری انڈسٹری اور دیگر وفاقی و صوبائی اداروں کی انتھک محنت کو سراہتا ہوں جنہوں نے یہ پالیسی تشکیل دی۔

وزیرِاعظم نے پاکستان میں الیکٹرک وہیکل (ای وی) فریم ورک کو آگے بڑھانے میں برطانوی حکومت کی معاونت کو بھی سراہا۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اُن ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلی (کلائمٹ چینج) سے بدترین طور پر متاثر ہو رہے ہیں، حالانکہ عالمی گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں اس کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے۔

وزیرِاعظم نے 2022 کے تباہ کن سیلاب کی یاد دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ صرف رواں برس، 700 سے زائد پاکستانی، جن میں بچے بھی شامل ہیں ، شدید موسمی واقعات کا نشانہ بن کر جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ مغربی دنیا کو رہنمائی اور مادی معاونت فراہم کرنی چاہیے، ساتھ ہی خبردار کیا کہ اگر بین الاقوامی مدد نہ ملی تو پاکستان موسمیاتی آفات سے نمٹنے کے لیے مزید قرضوں کے جال میں پھنسا رہے گا۔

وزیرِاعظم کی طلبہ میں ای اسکوٹروں کی تقسیم

وزیرِاعظم شہباز شریف نے اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے سیکڑوں طلبہ میں ای اسکوٹرز تقسیم کیے اور واضح کیا کہ یہ مرحلہ خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر مکمل کیا گیا ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ بلوچستان کے لیے 10 فیصد اضافی کوٹہ مختص کیا گیا ہے اور جلد ہی ملک بھر میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ ہونہار طلبہ کو فراہم کیے جائیں گے۔

وزیرِاعظم نے اس منصوبے کے مالی حجم میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا اور تجویز دی کہ آئندہ مالی سال میں اس پروگرام کا بجٹ 9 ارب روپے سے بڑھا کر 90 ارب روپے کر دیا جائے تاکہ لاکھوں طلبہ کو اسکولوں، کالجوں اور جامعات تک آمد و رفت میں سہولت میسر آ سکے، اور کاربن کے اخراج میں بھی کمی لائی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پالیسی نہ صرف ہمارے نوجوانوں کو بااختیار بنائے گی بلکہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں بھی معاون ثابت ہو گی۔

Comments

Comments are closed.