BR100 Increased By (0.11%)
BR30 Decreased By (-0.26%)
KSE100 Increased By (0.12%)
KSE30 Increased By (0.09%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.45 (-0.79%)
BIPL 27.18 Increased By ▲ 0.29 (1.08%)
BOP 34.10 Increased By ▲ 0.41 (1.22%)
CNERGY 9.92 Decreased By ▼ -0.69 (-6.5%)
DFML 18.16 Increased By ▲ 0.11 (0.61%)
DGKC 207.00 Decreased By ▼ -2.90 (-1.38%)
FABL 100.18 Increased By ▲ 1.23 (1.24%)
FCCL 54.61 Increased By ▲ 0.87 (1.62%)
FFL 16.70 Increased By ▲ 0.24 (1.46%)
GGL 24.87 Increased By ▲ 1.05 (4.41%)
HBL 301.99 Decreased By ▼ -0.43 (-0.14%)
HUBC 219.15 Increased By ▲ 0.21 (0.1%)
HUMNL 10.48 Decreased By ▼ -0.06 (-0.57%)
KEL 7.42 Increased By ▲ 0.14 (1.92%)
LOTCHEM 29.35 Decreased By ▼ -0.30 (-1.01%)
MLCF 94.35 Decreased By ▼ -2.01 (-2.09%)
OGDC 316.40 Decreased By ▼ -1.82 (-0.57%)
PAEL 43.15 Increased By ▲ 1.38 (3.3%)
PIBTL 16.72 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 296.50 Decreased By ▼ -0.12 (-0.04%)
PPL 220.50 Increased By ▲ 0.33 (0.15%)
PRL 49.05 No Change ▼ 0.00 (0%)
SNGP 104.94 Decreased By ▼ -1.19 (-1.12%)
SSGC 28.17 Decreased By ▼ -0.97 (-3.33%)
TELE 8.80 Decreased By ▼ -0.02 (-0.23%)
TPLP 13.40 Increased By ▲ 0.89 (7.11%)
TRG 60.30 Increased By ▲ 0.08 (0.13%)
UNITY 10.44 Increased By ▲ 0.42 (4.19%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.03 (2.44%)
پاکستان

اے آئی پر مبنی رسک مینجمنٹ سسٹم جلد فعال کرانے کا فیصلہ

پاکستان اپنے کسٹمز کلیئرنس عمل میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی رسک مینجمنٹ سسٹمز متعارف کرانے جا رہا ہے جو حکومت...
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اپنے کسٹمز کلیئرنس عمل میں اے آئی پر مبنی رسک مینجمنٹ سسٹمز متعارف کرانے جا رہا ہے جو حکومت کی وسیع اصلاحات کے تحت محصول بڑھانے اور تجارت کو آسان بنانے کے اقدامات کا حصہ ہے۔

یہ پیشرفت منگل کو کسٹمز انسپکشن اور فیس لیس نظام کے جائزہ اجلاس کے دوران سامنے آئی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کسٹمز کی جانچ پڑتال اورجائزہ نظام کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ اور فیس لیس کر کے شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کسٹم کے نظام کی بہتری اور جدت کا مقصد برآمدات اور درآمدات سے منسلک کاروباری افراد کو سہولت بہم پہنچانے کے ساتھ ملکی محاصل میں اضافہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسٹم جانچ پڑتال اور جائزہ نظام کیلئے انتظامی کارروائیوں میں درکار وقت کو کم سے کم کیا جائے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے حکام کو ہدایت دی کہ کسٹمز اسیسمنٹ پر تاجروں کی جانب سے دائر کی جانے والی نظرثانی کی اپیلوں کی سماعت کے لیے غیر جانبدار افسران کی خدمات حاصل کی جائیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ بندرگاہوں پر بڑھتی ہوئی نقل و حمل اور اسکی جلد از جلد ترسیل کے لئے منظم منصوبہ بندی کی جائے تاکہ سامان جلد از جلد بندرگاہ سے اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہو۔

وزیراعظم نے کسٹمز حکام اور تمام متعلقہ اداروں کو اصلاحات کے بروقت، مکمل اور مؤثر نفاذ کے لیے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کسٹمز سسٹم میں شفافیت، ٹیکس وصولی میں اضافہ اور تاجروں کی سہولت جیسے اہم پہلوؤں کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ معاشی اور تجارتی اصلاحات کے ذریعے کاروبار اور سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم کو کسٹمز انسپکشن اور اسیسمنٹ میں اب تک کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

انہیں بتایا گیا کہ جلد ہی اے آئی پر مبنی رسک مینجمنٹ سسٹم بھی فعال کردیا جائے گا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ کسٹم کے اسکینرز کے ذریعے جانچ پڑتال میں مصنوعی ذہانت کے استعمال سے کسٹم کلیئرنس میں درکار وقت میں کمی آرہی ہے۔

معلوم ہوا کہ حکومت کی مؤثر اسمگلنگ مخالف کارروائیوں نے غیر قانونی طور پر سامان کی نقل و حرکت کو نمایاں طور پر کم کر دیا ہے اور قانونی نظام کے ذریعے کلیئر کیے جانے والے سامان کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

Comments

Comments are closed.