ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، عید میلاد النبی ﷺ 6 ستمبر کو منائی جائے گی
مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں ربیع الاوّل کا چاند نظر نہیں آیا اس لیے یکم ربیع الاوّل 26 اگست بروز منگل ہوگی جبکہ عید میلاد النبی ﷺ 6 ستمبر کو منائی جائے گی۔
رویتِ ہلال کمیٹی کے اجلاس کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں منعقد ہوئے۔ پاکستان کے بیشتر شہروں میں موسم ابر آلود رہا۔ کسی بھی شہر سے چاند دیکھے جانے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
مزید برآں وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں اعلان کیا گیا کہ چاند نظر نہیں آیا۔
لہٰذا یکم ربیع الاول 1447 ہجری منگل 26 اگست سے شروع ہوگی۔
دنیا بھر میں موجود مسلمان اسلامی قمری سال کے تیسرے مہینے ربیع الاول کی 12 تاریخ کو رحمت اللعالمین، خاتم النبین، آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا جشنِ ولادت مذہبی عقیدت و احترام سے مناتے ہیں۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025























Comments
Comments are closed.