BR100 Decreased By (-0.81%)
BR30 Decreased By (-1.11%)
KSE100 Decreased By (-0.81%)
KSE30 Decreased By (-0.81%)
BAFL 59.73 Decreased By ▼ -0.11 (-0.18%)
BIPL 27.00 Decreased By ▼ -0.18 (-0.66%)
BOP 34.11 Decreased By ▼ -1.17 (-3.32%)
CNERGY 12.84 Decreased By ▼ -0.29 (-2.21%)
DFML 18.25 Increased By ▲ 0.17 (0.94%)
DGKC 213.02 Decreased By ▼ -3.99 (-1.84%)
FABL 98.99 Decreased By ▼ -0.96 (-0.96%)
FCCL 57.66 Decreased By ▼ -0.31 (-0.53%)
FFL 16.20 Decreased By ▼ -0.22 (-1.34%)
GGL 23.80 Decreased By ▼ -0.56 (-2.3%)
HBL 333.71 Increased By ▲ 7.50 (2.3%)
HUBC 211.43 Decreased By ▼ -1.99 (-0.93%)
HUMNL 10.52 Decreased By ▼ -0.29 (-2.68%)
KEL 7.48 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 27.99 Increased By ▲ 0.24 (0.86%)
MLCF 100.65 Decreased By ▼ -2.33 (-2.26%)
OGDC 320.29 Decreased By ▼ -3.49 (-1.08%)
PAEL 43.12 Decreased By ▼ -0.78 (-1.78%)
PIBTL 16.56 Decreased By ▼ -0.12 (-0.72%)
PIOC 271.73 Decreased By ▼ -4.46 (-1.61%)
PPL 228.84 Decreased By ▼ -0.63 (-0.27%)
PRL 71.02 Increased By ▲ 0.91 (1.3%)
SNGP 102.22 Decreased By ▼ -1.44 (-1.39%)
SSGC 26.68 Decreased By ▼ -0.43 (-1.59%)
TELE 8.61 Decreased By ▼ -0.11 (-1.26%)
TPLP 15.11 Decreased By ▼ -0.57 (-3.64%)
TRG 59.84 Decreased By ▼ -1.29 (-2.11%)
UNITY 12.05 Increased By ▲ 0.01 (0.08%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) سندھ اور وفاقی سیکیورٹی اداروں نے مشترکہ کارروائی کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلق رکھنے والے ایک بڑے نیٹ ورک کو کراچی میں گرفتار کرلیا۔

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل سی ٹی ڈی سندھ آزاد خان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 18 مئی 2025 کو بدین میں 45 سالہ شہری کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا، کیس کی تفتیش کے دوران 8 جولائی کو چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن سے تفتیش کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی را کے نیٹ ورک کا انکشاف ہوا۔

آزاد خان نے بتایا کہ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں تین ملزمان واضح طور پر دیکھے گئے جنہیں بعد میں عینی شاہدین نے بھی پہچان لیا، دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی پستول بھی برآمد کی گئی۔

یڈیشنل آئی جی نے مزید کہا کہ تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ قتل کی منصوبہ بندی بھارتی ایجنٹ سنجے سنجیو کمار، المعروف ”فوجی“، نے کی، جو ایک خلیجی ریاست میں مقیم ہے۔

اس نے دو پاکستانی شہریوں، سلمان اور ارسلان کو بھرتی کیا جو کسی خلیجی ملک میں کام کررہے تھے۔

آزاد خان کے مطابق سلمان نے ایک ٹارگٹ کلرز کا گروپ بنایا جس میں شکیل، عبید، سجاد اور عمیر شامل تھے۔

بھارتی ایجنسی را نے دہشت گردوں اور ٹارگٹ کلرز کو بینک ریمیٹنس کے ذریعے مالی امداد فراہم کی جبکہ سنجے نے بیرون ملک سے اس کارروائی کی نگرانی کی۔

ایڈیشنل آئی جی نے مزید بتایا کہ کراچی اور دیگر شہروں میں بم دھماکوں اور دہشت گردانہ حملوں میں را کے ملوث ہونے کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ را نے اس نیٹ ورک کو مالی اور لوجسٹک سپورٹ فراہم کی، کراچی میں را کا ایک محفوظ دہشت گرد ٹھکانہ قائم کیا گیا اور ٹارگٹ کلنگز اور دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی بیرون ملک سے کی گئی۔

ملزمان کے قبضے سے ایک بم، 9 ملی میٹر پستول، 30 بور پستول اور 125 مارٹر شیل بھی برآمد ہوئے۔ گرفتار افراد نے را کے ساتھ کام کرنے، کراچی میں دہشت گردانہ حملے منصوبہ بنانے اور مالی معاونت وصول کرنے کا اعتراف کیا۔

Comments

Comments are closed.