ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پیر کے روز ملک میں چینی کی دستیابی اور قیمتوں کی صورتحال کا جائزہ لینے والی کمیٹی کا اجلاس کی صدارت کی۔
کمیٹی نے مارکیٹ میں چینی کی موجودہ دستیابی، ذخائر کی صورتحال کا جائزہ لیا اور مارکیٹ میں قیمتوں کے رجحانات پر غور کیا۔
اسحاق ڈار نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت قیمتوں کے استحکام، ضروری اشیا کی وافر فراہمی اور ملک بھر میں صارفین کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق (ایم این ایف ایس آر)، وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، ایم این ایف ایس آر، تجارت، صنعت و پیداوار کے سیکریٹریز سمیت متعلقہ وفاقی و صوبائی محکموں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025






















Comments
Comments are closed.