BR100 Increased By (0.78%)
BR30 Increased By (1.02%)
KSE100 Increased By (0.51%)
KSE30 Increased By (0.51%)
BAFL 58.79 Increased By ▲ 0.35 (0.6%)
BIPL 25.40 Increased By ▲ 0.20 (0.79%)
BOP 34.38 Increased By ▲ 0.39 (1.15%)
CNERGY 8.18 Increased By ▲ 0.07 (0.86%)
DFML 20.88 Increased By ▲ 0.04 (0.19%)
DGKC 195.63 Increased By ▲ 2.66 (1.38%)
FABL 89.90 Increased By ▲ 0.11 (0.12%)
FCCL 53.46 Increased By ▲ 0.63 (1.19%)
FFL 18.06 Increased By ▲ 0.11 (0.61%)
GGL 19.35 Increased By ▲ 0.38 (2%)
HBL 287.48 Increased By ▲ 1.98 (0.69%)
HUBC 215.65 Increased By ▲ 1.27 (0.59%)
HUMNL 10.86 Decreased By ▼ -0.02 (-0.18%)
KEL 8.10 Increased By ▲ 0.08 (1%)
LOTCHEM 27.78 Decreased By ▼ -0.11 (-0.39%)
MLCF 87.27 Increased By ▲ 0.76 (0.88%)
OGDC 322.60 Increased By ▲ 2.64 (0.83%)
PAEL 39.99 Increased By ▲ 0.57 (1.45%)
PIBTL 16.99 Increased By ▲ 0.32 (1.92%)
PIOC 270.87 Increased By ▲ 4.81 (1.81%)
PPL 230.00 Increased By ▲ 1.82 (0.8%)
PRL 34.90 Increased By ▲ 0.22 (0.63%)
SNGP 99.00 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.86 Increased By ▲ 0.26 (0.98%)
TELE 8.64 Increased By ▲ 0.36 (4.35%)
TPLP 8.64 Increased By ▲ 0.42 (5.11%)
TRG 69.85 Increased By ▲ 0.14 (0.2%)
UNITY 11.65 Decreased By ▼ -0.02 (-0.17%)
WTL 1.29 Increased By ▲ 0.01 (0.78%)
پاکستان

گلگت بلتستان میں مٹی کے تودے گرنے سے 7 افراد جاں بحق

  • ترجمان کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب رضاکار پانی کی نہر کی بحالی کا کام کر رہے تھے۔
شائع August 11, 2025 اپ ڈیٹ August 11, 2025 01:28pm

گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے پیر کو بتایا کہ گلگت کے دینور نالہ علاقے میں بڑے پیمانے پر مٹی کے تودے کے گرنے سے کم از کم سات افراد جاں بحق اور تین سے زائد زخمی ہو گئے۔

فیض اللہ فراق کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ رات تقریباً دو بجے پیش آیا، جب لگ بھگ پندرہ رضاکار ایک نہر کی بحالی کا کام کر رہے تھے کہ اچانک زمین کا بڑا حصہ گر گیا اور وہ ملبے تلے دب گئے۔

انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور حکام کو امدادی اور ریسکیو کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت دی۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کے بعد گلگت کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

فیض اللہ فراق نے بتایا کہ اس سانحے کے بعد شہر میں سوگ کی فضا ہے۔ دینور میں مٹی کے تودے تلے دب کر جاں بحق ہونے والے سات رضاکاروں کی اجتماعی نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔

مون سون کے حالیہ موسم میں سیلاب اور شدید بارشوں نے گلگت بلتستان میں بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے۔ 25 جولائی کو ترجمان نے کہا تھا کہ خطے میں اب تک کم از کم نو افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے بتایا تھا کہ دس سے بارہ افراد لاپتہ ہیں جبکہ تین پھنسے ہوئے سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 26 جون سے اب تک خطے میں 500 سے زائد مکانات اور 27 پل سیلابی ریلوں سے تباہ ہوئے ہیں، سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان ضلع دیامر میں ہوا۔

یاد رہے کہ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے 8 اگست کو گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ اور وزیرِاعلیٰ گلبر خان کے ساتھ خطے کے دورہ کے دوران علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

وزیرِاعظم آفس کے مطابق گلگت بلتستان کی قیادت نے وزیرِاعظم کو حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال اور اس سے ہونے والے نقصانات پر بریفنگ دی، جبکہ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 299 ہو گئی ہے۔

وزیرِاعظم اور گورنر کی ملاقات میں بارشوں اور سیلاب میں جان کی بازی ہارنے والوں کے لیے دعا بھی کی گئی۔

وزیرِاعلیٰ نے وزیرِاعظم کو حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال سے آگاہ کیا اور حکومت کی جانب سے جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کی تفصیلات فراہم کیں۔

ملاقاتوں کے بعد وزیرِاعظم نے گلگت میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر شہباز شریف نے فورم کو ہدایت کی کہ ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے مربوط اور بھرپور کوششیں کی جائیں۔

انہوں نے وزارتِ ماحولیاتی تبدیلی کو زیادہ فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت دی اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے فنڈز کی فراہمی کی اہمیت پر زور دیا۔

Comments

Comments are closed.