BR100 Decreased By (-1.91%)
BR30 Decreased By (-2.34%)
KSE100 Decreased By (-1.54%)
KSE30 Decreased By (-1.69%)
BAFL 56.20 Decreased By ▼ -0.53 (-0.93%)
BIPL 26.77 Decreased By ▼ -0.21 (-0.78%)
BOP 32.98 Decreased By ▼ -0.77 (-2.28%)
CNERGY 10.10 Increased By ▲ 0.22 (2.23%)
DFML 17.72 Decreased By ▼ -0.28 (-1.56%)
DGKC 196.67 Decreased By ▼ -8.26 (-4.03%)
FABL 98.98 Decreased By ▼ -1.12 (-1.12%)
FCCL 51.25 Decreased By ▼ -1.84 (-3.47%)
FFL 16.18 Decreased By ▼ -0.34 (-2.06%)
GGL 24.99 Increased By ▲ 0.15 (0.6%)
HBL 295.49 Decreased By ▼ -4.33 (-1.44%)
HUBC 214.18 Decreased By ▼ -2.90 (-1.34%)
HUMNL 10.36 Decreased By ▼ -0.25 (-2.36%)
KEL 7.06 Decreased By ▼ -0.16 (-2.22%)
LOTCHEM 29.12 Decreased By ▼ -0.19 (-0.65%)
MLCF 88.82 Decreased By ▼ -3.34 (-3.62%)
OGDC 311.95 Decreased By ▼ -4.34 (-1.37%)
PAEL 40.99 Decreased By ▼ -1.05 (-2.5%)
PIBTL 15.96 Decreased By ▼ -0.45 (-2.74%)
PIOC 282.84 Decreased By ▼ -17.40 (-5.8%)
PPL 212.66 Decreased By ▼ -4.18 (-1.93%)
PRL 52.54 Increased By ▲ 1.68 (3.3%)
SNGP 99.36 Decreased By ▼ -2.36 (-2.32%)
SSGC 25.10 Decreased By ▼ -1.88 (-6.97%)
TELE 8.32 Decreased By ▼ -0.33 (-3.82%)
TPLP 13.22 Decreased By ▼ -0.17 (-1.27%)
TRG 56.89 Decreased By ▼ -2.37 (-4%)
UNITY 9.94 Decreased By ▼ -0.36 (-3.5%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.01 (-0.81%)
کاروبار اور معیشت

امریکی کرنسی کے مقابلے روپے کی قدر میں مزید بہتری

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے ۔ صبح 10 بجے ڈالر کے مقابلے روپیہ...
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو امریکی کرنسی کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا ۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے روپیہ 0.03 فیصد یا 9 پیسے کی بہتری سے 282.57 روپے کا ہوگیا۔

یاد رہے کہ پیر کو ڈالر کے مقابلے روپیہ 282.66 پر بند ہوا تھا۔

پاکستانی روپیہ منگل کے روز انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں بہتری کی جانب گامزن رہا اور 0.03 فیصد مضبوط ہوا۔

کاروباری دن کے اختتام پر روپیہ 282.57 پر بند ہوا، یعنی 9 پیسے کی بہتری ریکارڈ کی گئی۔

عالمی سطح پر منگل کو ڈالر میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا کیونکہ فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں کمی کے بڑھتے امکانات نے سرمایہ کاروں کے اعتماد پر دباؤ ڈالا جب کہ سرمایہ کار گزشتہ ہفتے عائد کیے گئے امریکی ٹیرف کے معیشت پر ممکنہ اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایک اعلیٰ شماریاتی عہدیدار کو برطرف کیے جانے اور فیڈرل ریزرو کی گورنر ایڈریانا کوگلر کے استعفے نے بھی مارکیٹ میں بے چینی کو بڑھا دیا ہے جس کے نتیجے میں جمعہ کو امریکی ڈالر میں تیزی سے کمی واقع ہوئی۔

پیر کو امریکی کرنسی کو کچھ سہارا ملا تاہم منگل کو ابتدائی کاروبار میں یہ کمزور دکھائی دی۔ یورو کی آخری قیمت 1.1579 ڈالر رہی جبکہ برطانوی پاؤنڈ 1.3298 ڈالر پر ٹریڈ کرتا دکھائی دیا۔

ڈالر انڈیکس ایک موقع پر ایک ہفتے کی کم ترین سطح کو چھونے کے بعد 98.688 پر موجود تھا۔

سی ایم ای فیڈ واچ ٹول کے مطابق تاجروں نے اب ستمبر میں ہونے والے آئندہ اجلاس میں فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں کمی کے امکانات کو 94.4 فیصد تک قیمتوں میں شامل کر لیا ہے جو کہ ایک ہفتہ قبل 63 فیصد تھے۔

Comments

Comments are closed.