BR100 Decreased By (-0.89%)
BR30 Decreased By (-1.54%)
KSE100 Decreased By (-0.8%)
KSE30 Decreased By (-0.8%)
BAFL 56.63 Decreased By ▼ -0.24 (-0.42%)
BIPL 24.90 Decreased By ▼ -0.06 (-0.24%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.90 Decreased By ▼ -0.22 (-1.68%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.00 Decreased By ▼ -4.45 (-2.31%)
FABL 93.98 Decreased By ▼ -0.16 (-0.17%)
FCCL 52.00 Decreased By ▼ -0.79 (-1.5%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 19.00 Decreased By ▼ -0.56 (-2.86%)
HBL 304.89 Decreased By ▼ -1.21 (-0.4%)
HUBC 199.00 Decreased By ▼ -2.42 (-1.2%)
HUMNL 9.99 Decreased By ▼ -0.17 (-1.67%)
KEL 6.10 Increased By ▲ 0.01 (0.16%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 90.87 Decreased By ▼ -2.29 (-2.46%)
OGDC 312.96 Decreased By ▼ -3.77 (-1.19%)
PAEL 35.08 Decreased By ▼ -0.55 (-1.54%)
PIBTL 14.66 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
PIOC 238.50 Decreased By ▼ -4.71 (-1.94%)
PPL 220.97 Decreased By ▼ -5.94 (-2.62%)
PRL 90.90 Decreased By ▼ -2.12 (-2.28%)
SNGP 90.94 Decreased By ▼ -0.90 (-0.98%)
SSGC 23.25 Decreased By ▼ -0.56 (-2.35%)
TELE 7.53 Decreased By ▼ -0.27 (-3.46%)
TPLP 12.55 Decreased By ▼ -0.42 (-3.24%)
TRG 56.20 Decreased By ▼ -0.36 (-0.64%)
UNITY 8.07 No Change ▼ 0.00 (0%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)

پاکستان کا فارماسیوٹیکل شعبہ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت کے باعث عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کررہا ہے۔

کنزیومر ہیلتھ کے عالمی رہنما ہیلیون (Haleon) نے پاکستان میں 1 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کا مقصد اپنی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنا اور ملک میں پیناڈول کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے اس کی تیاری کو وسعت دینا ہے۔

یہ بھی قابلِ ذکر ہے کہ ایس آئی ایف سی کی معاونت کے باعث پاکستان کی فارماسیوٹیکل برآمدات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو رواں مالی سال 457 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

دستیاب اعدادوشمار کے مطابق علاج معالجے سے متعلق مصنوعات بشمول فارما، سرجیکل، غذائی سپلیمنٹس اور میڈیکل ڈیوائسز کی برآمدات 909 ملین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

پاکستان فارما مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ذرائع کے مطابق حکومت کی معقول قیمتوں کی پالیسی کے باعث رواں مالی سال فارما کی برآمدات میں بھی 34 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ قیمتوں کے تعین کی آزادی (پرائس ڈی ریگولیشن) کی پالیسی بین الاقوامی معیارات کے مطابق ہے جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری اور پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی قابلِ ذکر ہے کہ افغانستان، فلپائن، سری لنکا، ازبکستان اور عراق پاکستانی ادویات کے بڑے خریداروں میں شامل ہیں جبکہ کینیا، ویتنام، میانمار اور تھائی لینڈ بھی ان ممالک میں شامل ہیں جہاں پاکستانی ادویات کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ممکن ہے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پاکستانی فارماسیوٹیکل برآمدات سال 2030 تک عالمی مارکیٹ میں 1.5 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.