BR100 Increased By (0.12%)
BR30 Increased By (0.28%)
KSE100 Increased By (0.26%)
KSE30 Increased By (0.26%)
BAFL 58.16 Decreased By ▼ -1.57 (-2.63%)
BIPL 27.23 Increased By ▲ 0.23 (0.85%)
BOP 34.40 Increased By ▲ 0.29 (0.85%)
CNERGY 13.11 Increased By ▲ 0.27 (2.1%)
DFML 18.40 Increased By ▲ 0.15 (0.82%)
DGKC 213.66 Increased By ▲ 0.64 (0.3%)
FABL 99.56 Increased By ▲ 0.57 (0.58%)
FCCL 58.06 Increased By ▲ 0.40 (0.69%)
FFL 16.23 Increased By ▲ 0.03 (0.19%)
GGL 23.98 Increased By ▲ 0.18 (0.76%)
HBL 338.16 Increased By ▲ 4.45 (1.33%)
HUBC 213.36 Increased By ▲ 1.93 (0.91%)
HUMNL 10.58 Increased By ▲ 0.06 (0.57%)
KEL 7.43 Decreased By ▼ -0.05 (-0.67%)
LOTCHEM 27.67 Decreased By ▼ -0.32 (-1.14%)
MLCF 102.75 Increased By ▲ 2.10 (2.09%)
OGDC 318.92 Decreased By ▼ -1.37 (-0.43%)
PAEL 43.10 Decreased By ▼ -0.02 (-0.05%)
PIBTL 16.63 Increased By ▲ 0.07 (0.42%)
PIOC 273.00 Increased By ▲ 1.27 (0.47%)
PPL 229.45 Increased By ▲ 0.61 (0.27%)
PRL 70.80 Decreased By ▼ -0.22 (-0.31%)
SNGP 104.58 Increased By ▲ 2.36 (2.31%)
SSGC 27.41 Increased By ▲ 0.73 (2.74%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.08 (-0.93%)
TPLP 15.76 Increased By ▲ 0.65 (4.3%)
TRG 60.29 Increased By ▲ 0.45 (0.75%)
UNITY 11.72 Decreased By ▼ -0.33 (-2.74%)
WTL 1.20 Decreased By ▼ -0.03 (-2.44%)
پاکستان

’فی الحال ٹرمپ کا دورہ پاکستان طے نہیں‘ وائٹ ہاؤس کی وضاحت

  • بعض پاکستانی مقامی میڈیا اداروں نے آج دن کے آغاز میں ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 18 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کرنے والے ہیں
شائع اپ ڈیٹ

وائٹ ہاؤس نے جمعرات کے روز واضح کیا ہے کہ فی الحال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کا کوئی دورہ شیڈول نہیں ہے۔ یہ بات خبر رساں ادارے رائٹرز نے اپنی ایک رپورٹ میں بتائی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ وضاحت اس وقت سامنے آئی جب دن کے آغاز میں ایک مقامی میڈیا رپورٹ نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی صدر 18 ستمبر 2025 کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

قبل ازیں دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ انہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان کے دورے سے متعلق کسی اطلاع کا علم نہیں۔

یہ بیان انہوں نے اُس وقت دیا جب خبر رساں ادارے رائٹرز نے ان سے ایک مقامی میڈیا رپورٹ کی تصدیق کے لیے سوال کیا، جس میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ صدر ٹرمپ رواں سال ستمبر میں اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔

مقامی نیوز چینلز نے باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ ستمبر میں اسلام آباد پہنچنے کے بعد بھارت کا بھی دورہ کریں گے۔

دوسری جانب، امریکی صدر نے بادشاہ چارلس سوم کی جانب سے ملکہ کمیلا کے ساتھ ایک اور سرکاری دورے کی دعوت قبول کر لی ہے، جو کہ ایک غیر معمولی پیش رفت ہے اور اس کی تصدیق بکنگھم پیلس نے کر دی ہے۔

بکنگھم پیلس کے مطابق، صدر ٹرمپ اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ہمراہ 17 سے 19 ستمبر تک دورہ کریں گے، اور انہیں ونڈسر کاسل میں میزبانی فراہم کی جائے گی۔

یہ صدر ٹرمپ کا برطانیہ کا دوسرا سرکاری دورہ ہو گا۔ اس سے قبل وہ 2019 میں اپنے پہلے دورِ صدارت کے دوران ملکہ الزبتھ دوم کی دعوت پر سرکاری دورے پر برطانیہ آئے تھے۔

صدر ٹرمپ اور آرمی چیف عاصم منیر کی ملاقات

امریکہ اور پاکستان کے تعلقات میں اُس وقت غیر معمولی بہتری دیکھی گئی جب گزشتہ ماہ پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کے درمیان یہ اعلیٰ سطح ملاقات کابینہ روم میں ظہرانے سے شروع ہوئی اور پھر اوول آفس تک جاری رہی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، اس ملاقات میں صدر ٹرمپ کے ہمراہ امریکی وزیر خارجہ سینیٹر مارکو روبیو اور مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف بھی موجود تھے، جب کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر شریک تھے۔

ملاقات کے دوران آرمی چیف نے حالیہ علاقائی بحران میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے لیے صدر ٹرمپ کے تعمیری اور نتیجہ خیز کردار پر پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے گہری قدردانی کا اظہار کیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عالمی چیلنجز کو سمجھنے اور حل کرنے کی صدر ٹرمپ کی قائدانہ صلاحیت کو سراہا۔

صدر ٹرمپ نے پاکستان کی علاقائی امن و استحکام کے لیے کوششوں کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف مضبوط دوطرفہ تعاون کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے انسداد دہشت گردی کے میدان میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Comments

Comments are closed.