BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

پی آئی اے ایک بار پھر سے برطانیہ کی فضاؤں میں اڑان بھرنے کیلئے تیار

برطانیہ کی جانب سے پاکستانی ایئرلائنز پر عائد پابندیاں ہٹانے کے بعد قومی ایئرلائن پی آئی اے نے اسلام آباد سے مانچسٹر...
شائع اپ ڈیٹ

برطانیہ کی جانب سے پاکستانی ایئرلائنز پر عائد پابندی کے خاتمے کے بعد قومی ایئرلائن پی آئی اے نے اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے پروازوں کی بحالی کا اعلان کردیا ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ برطانوی پابندی کا خاتمہ پی آئی اے کی بین الاقوامی فضائی حفاظتی معیارات کی مکمل پاسداری کا اعتراف ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ کی ایئر سیفٹی کمیٹی نے بدھ کے روز پاکستانی ایئرلائنز پر عائد پانچ سالہ پابندی ختم کردی، جس کے بعد اب وہ برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی کی درخواست دے سکتی ہیں۔

یہ پابندی 2020 میں اس وقت عائد کی گئی تھی جب پی آئی اے کے طیارہ حادثے میں 97 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد حکومتِ پاکستان نے پائلٹ لائسنسوں کی صداقت سے متعلق تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ برطانیہ کی منظوری عالمی حفاظتی اصولوں پر ادارے کی سختی سے عملدرآمد کا نتیجہ ہے۔

ترجمان کے مطابق پروازوں کی بحالی کے لیے تیاریاں حتمی مراحل میں ہیں اور پی آئی اے نے اپنا پرواز شیڈول بھی جمع کرادیا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ برطانیہ کے لیے آپریشن کا باقاعدہ آغاز اسلام آباد سے مانچسٹر کی پروازوں سے کیا جائے گا۔

شیڈول کی منظوری ملتے ہی ابتدائی طور پر ہفتہ وار تین پروازیں چلائی جائیں گی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پی ائی اے انتظامیہ وزیراعظم و نائب وزیراعظم ، وزیر دفاع ، وزارت دفاع ،برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ ، سول ایوی ایشن اتھارٹی اور متعلقہ اداروں کی خصوصی طور پر شکر گزار ہے جن کی ذاتی کاوشوں سے پابندی کا خاتمہ ممکن ہوا

پابندی سے قبل پی آئی اے برطانیہ کے لیے ہفتہ وار 21 پروازیں چلاتی تھی جن میں 10 لندن، 9 مانچسٹر اور 2 برمنگھم کے لیے شامل تھیں۔

Comments

Comments are closed.