BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

روس نے یوکرین پر ڈرونز اور میزائلوں سے ایک اور حملہ کردیا ہے جس میں ملک کے مغربی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا جب کہ رومانیہ کی سرحد سے متصل شہر چیرنیفتسی میں کم از کم دو افراد مارے گئے۔

یوکرینی وزیر خارجہ آندری سبیہا کے مطابق، روسی حملوں سے مغربی یوکرین کے شہر لویو، لٹسک اور چیرنیفتسی سب سے زیادہ متاثر ہوئے، جب کہ یوکرین کے دیگر علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

آندری سبیہا نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ روس اپنی دہشت گردی کو مسلسل بڑھا رہا ہے، سینکڑوں ڈرونز اور میزائلوں سے ایک اور شدید حملہ کیا گیا، جس سے رہائشی علاقوں کو نقصان پہنچا اور عام شہری ہلاک و زخمی ہوئے۔یہ بیان انہوں نے ماسکو کے خلاف مزید سخت پابندیوں کا مطالبہ دہراتے ہوئے دیا۔

روس کی جنگی مشین روزانہ دہشت پھیلانے والے سینکڑوں ہتھیار تیار کر رہی ہے، جس کا دائرہ صرف یوکرین تک محدود نہیں بلکہ یہ پوری ٹرانس اٹلانٹک برادری کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکا ہے۔

چیرنیفتسکی علاقے کے گورنر، روسلان زاپارانیوک نے بتایا کہ روسی ڈرونز اور ایک میزائل کے حملے میں دو افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوئے۔ یہ حملہ اس شہر پر کیا گیا جو یوکرین کی رومانیہ کے ساتھ سرحد سے تقریباً 40 کلومیٹر (24 میل) کے فاصلے پر واقع ہے۔ علاقائی حکام کے مطابق، شہر بھر میں کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی جب کہ رہائشی مکانات اور انتظامی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

میئر آندری سادووئی نے بتایا کہ یوکرین کے شہر لویو میں، جو پولینڈ کی سرحد کے قریب واقع ہے، حملے کے نتیجے میں 46 رہائشی مکانات، ایک یونیورسٹی کی عمارت، شہر کی عدالتیں، اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار پر مشتمل تقریباً 20 عمارتیں متاثر ہوئیں۔

Comments

Comments are closed.