BR100 Increased By (2.83%)
BR30 Increased By (2.87%)
KSE100 Increased By (2.67%)
KSE30 Increased By (2.76%)
BAFL 60.20 Increased By ▲ 1.40 (2.38%)
BIPL 24.60 Increased By ▲ 0.51 (2.12%)
BOP 31.97 Increased By ▲ 1.03 (3.33%)
CNERGY 11.46 Decreased By ▼ -0.64 (-5.29%)
DFML 16.05 Increased By ▲ 0.32 (2.03%)
DGKC 211.50 Increased By ▲ 11.09 (5.53%)
FABL 93.69 Increased By ▲ 1.78 (1.94%)
FCCL 61.38 Increased By ▲ 3.33 (5.74%)
FFL 14.00 Increased By ▲ 0.65 (4.87%)
GGL 19.80 Increased By ▲ 0.56 (2.91%)
HBL 310.02 Increased By ▲ 10.13 (3.38%)
HUBC 209.15 Increased By ▲ 7.54 (3.74%)
HUMNL 8.85 Increased By ▲ 0.22 (2.55%)
KEL 6.18 Increased By ▲ 0.07 (1.15%)
LOTCHEM 24.75 Increased By ▲ 0.32 (1.31%)
MLCF 106.05 Increased By ▲ 6.01 (6.01%)
OGDC 316.50 Increased By ▲ 3.61 (1.15%)
PAEL 34.75 Increased By ▲ 1.27 (3.79%)
PIBTL 13.69 Increased By ▲ 0.50 (3.79%)
PIOC 275.80 Increased By ▲ 13.51 (5.15%)
PPL 227.45 Increased By ▲ 9.49 (4.35%)
PRL 79.24 Decreased By ▼ -6.31 (-7.38%)
SNGP 93.94 Increased By ▲ 1.98 (2.15%)
SSGC 23.65 Increased By ▲ 1.05 (4.65%)
TELE 7.28 Increased By ▲ 0.13 (1.82%)
TPLP 13.89 Increased By ▲ 0.53 (3.97%)
TRG 54.50 Increased By ▲ 1.09 (2.04%)
UNITY 8.71 Increased By ▲ 0.66 (8.2%)
WTL 1.04 Increased By ▲ 0.02 (1.96%)

آج نیوز کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ اور ماڈل حمیرہ اصغر، جن کی لاش رواں ہفتے کراچی میں ان کے فلیٹ سے برآمد ہوئی تھی، کو جمعہ کے روز لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں ان کے اہل خانہ نے نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپردِ خاک کر دیا ہے۔

ان کے جنازے اور تدفین میں حمیرہ کے والد، چچا، بھائی اور قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔

آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حمیرہ کے چچا نے بتایا کہ وہ چار بھائیوں کی بہن تھیں اور ان سے فون پر بات چیت بھی ہوتی رہتی تھی، لیکن وہ گھر آنے سے گریزاں تھیں۔ چچا کے مطابق ”ہم نے کئی بار اسے لاہور آنے کی دعوت دی مگر وہ ہمیشہ یہی کہتی کہ آپ لوگ کراچی آ کر ملیں۔“

ان کا کہنا تھا کہ حمیرہ کے والد نے مبینہ طور پر اس سے قطع تعلق کر رکھا تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق لاہور میں مقیم خاندان نے پہلے لاش وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد نے ان کی تدفین کے انتظامات کرنے کی پیشکش کی۔ تاہم بعد ازاں حمیرہ کا بھائی کراچی پہنچا اور لاش کو لاہور منتقل کیا۔

ابتدائی طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاش کو تقریباً چھ ماہ پرانی قرار دیا تھا لیکن ڈیجیٹل اور فرانزک شواہد سے انکشاف ہوا ہے کہ حمیرہ کی موت کو کم از کم نو ماہ گزر چکے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے تصدیق کی ہے کہ ابتدائی پوسٹ مارٹم کر لیا گیا ہے لیکن لاش کی حالت خراب ہونے کی وجہ سے موت کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی این اے اور کیمیائی نمونے جمع کیے گئے ہیں، اور لیبارٹری رپورٹ موصول ہونے کے بعد نتائج شیئر کیے جائیں گے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا نے بدھ کے روز کہا ہے کہ حمیرا کے فلیٹ سے جمع کیے گئے شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ ان کی موت اکتوبر 2024 کے آس پاس ہوئی تھی۔ عرب نیوز نے ڈی آئی جی رضا کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلیٹ سے ملنے والے کھانے اور مشروبات کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ 2024 ہے اور اداکار کے فون پر آخری پیغامات بھی اکتوبر 2024 کے ہیں۔

32 سالہ اداکارہ حمیرہ اصغر جو گزشتہ سات برس سے کراچی کے اپارٹمنٹ میں اکیلی رہائش پذیر تھیں، کی مسخ شدہ لاش منگل کے روز اس وقت ملی جب ایک بیلف (عدالتی اہلکار) غیر ادا شدہ کرایہ کی بنیاد پر انخلا کے عدالتی حکم پر عمل درآمد کے لیے وہاں پہنچا۔

پولیس نے اپارٹمنٹ کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہونے کے بعد شدید مسخ شدہ لاش برآمد کی جو انتہائی بگڑی ہوئی حالت میں تھی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ حمیرہ کے موبائل فون میں دو سمیں موجود تھیں، جو ستمبر 2024 سے غیر فعال تھیں۔ مزید تحقیقات سے معلوم ہوا کہ کے الیکٹرک نے اسی عرصے میں بجلی کی فراہمی بھی بند کر دی تھی، کیونکہ بل ادا نہیں کیے گئے تھے۔

تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ فلیٹ کے ساتھ والا اپارٹمنٹ خالی تھا، جس کی وجہ سے کئی ماہ تک کسی کو کوئی غیر معمولی چیز محسوس نہیں ہوئی۔

Comments

Comments are closed.