ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑپور میں چشمہ روڈ کے قریب کِری خیسور کے مقام پر جمعرات کے روز ایک المناک سڑک حادثے میں خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا کے ترجمان اعزاز محمود کے مطابق حادثہ کار اور ٹرک کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں کار میں سوار تمام افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں، لاشوں کو متاثرہ گاڑی سے نکال کر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال پہاڑپور منتقل کیا گیا۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت رُودہ منیر، محمد معتصم اور محمد طلحہ کے طور پر ہوئی ہے جو تینوں ظفرآباد کالونی ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی اور آپس میں بہن بھائی تھے۔
جبکہ گاڑی کے ڈرائیور وسیم اللہ ولد قیوم خان اور ایک اور مسافر مزمل جو کہ بنوں کا رہائشی تھے، بھی حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق امدادی کارروائی میں ایک ریکوری وہیکل اور دو ایمبولینسز نے حصہ لیا۔
ریسکیو 1122 نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈرائیونگ کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ ممکن ہو سکے۔






















Comments
Comments are closed.