BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

حکومت کے کفایت شعاری اقدامات: گاڑیوں کی خریداری اور نئے عہدوں کے قیام پر پابندی

وزارت خزانہ نے مالی سال 2025-26 کے لئے سخت کفایت شعاری اقدامات جاری رکھتے ہوئے پیر کو نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے...
شائع اپ ڈیٹ

وزارت خزانہ نے مالی سال 2025-26 کے لئے سخت کفایت شعاری اقدامات جاری رکھتے ہوئے پیر کو نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے تحت تمام اقسام کی گاڑیوں کی خریداری، مشینری و آلات کی خرید اور نئے عہدوں کے قیام پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

ان اقدامات کا مقصد وفاقی محکموں، سرکاری اداروں اور ریگولیٹری باڈیز میں غیر ضروری اخراجات پر قابو پانا ہے۔ واضح رہے کہ ان اقدامات کی منظوری وفاقی کابینہ نے دس جون کو دی تھی۔

وزارت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ نے مالی سال 2025-26 کے لیے درج ذیل کفایت شعاری اقدامات کے تسلسل کی منظوری دی ہے جیسا کہ پہلے بھی نوٹیفکیشنز کے ذریعے جاری کیا جاچکا ہے۔ (i) مالی سال 2024-25 کے دوران وزارت خزانہ کا نوٹیفکیشن مورخہ 4 ستمبر 2024، کابینہ کے فیصلے مؤرخہ 27 اگست 2024 کی روشنی میں؛ (ii) کابینہ ڈویژن کا دفتر یادداشت نمبر 7-1/2023-Min-I مورخہ 28 فروری 2023، کابینہ کے فیصلے مؤرخہ 22 فروری 2023 کے تحت؛ اور (iii) کابینہ ڈویژن کا دفتر یادداشت نمبر 9-148/2002-Min-II مورخہ 28 فروری 2023، کابینہ کے اسی روز کے فیصلے کے مطابق۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ کابینہ نے یہ بھی منظوری دی ہے کہ کفایت شعاری کے یہ اقدامات مالی سال 2025-26 کے دوران وفاقی حکومت کے تمام منسلک محکموں، سرکاری ملکیتی اداروں اور قانونی خودمختار اداروں بشمول ریگولیٹری اتھارٹیز پر mutatis mutandis یعنی ضروری ترامیم کے ساتھ لاگو ہوں گے۔(الف) یہ اقدامات کابینہ کی جانب سے 22 فروری 2023 کو منظور کیے گئے اور کابینہ ڈویژن کے دفتر یادداشت نمبر 9-148/2002-Min-II مورخہ 28 فروری 2023 کے ذریعے نوٹیفائی کیے گئے؛ اور(ب) کابینہ کی جانب سے 27 اگست 2024 کو منظور کیے گئے تھے اور وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن مورخہ 4 ستمبر 2024 کے تحت جاری کیے گئے۔

سرکاری اداروں کے معاملے میں یہ کفایت شعاری اقدامات سرکاری ادارے (گورننس و آپریشنز) ایکٹ، 2023“ کی شق 35 کے تحت وفاقی حکومت کی ہدایت تصور کیے جائیں گے جبکہ قانونی خودمختار اداروں کے لیے یہ ہدایات ان کے متعلقہ بنیادی قوانین کی متعلقہ دفعات کے تحت لاگو ہوں گی۔

یہ بتانا ضروری ہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے 4 ستمبر 2024 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ کابینہ کے فیصلے (کیس نمبر 232/28/2024 مورخہ 27 اگست 2024) کی روشنی میں درج ذیل کفایت شعاری اقدامات اگلے احکامات تک نافذ العمل رہیں گے۔

1۔ موجودہ بجٹ کے تحت درج ذیل اخراجات پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔(اے) ہر قسم کی گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عائد ہوگی، تاہم اس میں آپریشنل گاڑیاں جیسے کہ ایمبولینسز اور دیگر طبی آلات سے لیس گاڑیاں، فائر فائٹنگ گاڑیاں، تعلیمی اداروں کے لیے بسیں اور وینز، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں مستثنیٰ ہوں گی۔(بی) مشینری/آلات کی خریداری پر مکمل پابندی عائد ہوگی، تاہم اسپتالوں، تجربہ گاہوں، زراعت، معدنیات اور اسکولوں کے لیے درکار مشینری و آلات اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔(سی) نئے عہدے قائم کرنا، جن میں مشروط، معاوضہ یافتہ یا عارضی پوسٹس شامل ہوں؛(ڈی) ایک سال سے زائد عرصے تک مشروط، معاوضہ دار یا عارضی عہدوں کا تسلسل؛(ای) سرکاری اخراجات پر بیرون ملک علاج؛ اور(ایف) تمام غیر لازمی بیرون ملک دورے جن میں حکومت پاکستان کی مالی معاونت شامل ہو۔

(2) کابینہ ڈویژن کی طرف سے نوٹیفائی کردہ کفایت شعاری کے اقدامات جن کی تفصیلات O.M. نمبر 7-1/2023- Min-I اور نمبر 9-148/2002-Min-II مورخہ 28 فروری 2023 میں دی گئی ہیں، وفاقی کابینہ کی جانب سے ترمیم یا منسوخی تک لاگو رہیں گے۔

(3) جو تمام عہدے گزشتہ تین سال سے خالی ہیں، انہیں ختم کر دیا جائے گا۔ پائیدار اشیاء کی خریداری اور پی ایس ڈی پی سے مالی امداد یافتہ منصوبوں کے تحت عہدوں کی تخلیق اس پابندی سے مستثنیٰ ہوگی۔

Comments

Comments are closed.