امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو کہا ہے کہ تقریباً چوبیس گھنٹوں کے اندر معلوم ہو جائے گا کہ فلسطینی گروپ حماس، غزہ میں اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کی تجویز پر کیا ردعمل دے گا۔
یاد رہے کہ دو روز قبل حماس نے تصدیق کی تھی کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کی گئی جنگ بندی تجویز کا جائزہ لے رہی ہے، تاہم تنظیم نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی معاہدے کی بنیادی شرط اسرائیلی فوج کا غزہ سے مکمل انخلاء ہوگی۔
دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے دو روز قبل اعلان کیا تھا کہ اسرائیل، حماس کے ساتھ 60 روزہ جنگ بندی کے لیے مطلوبہ شرائط پر آمادہ ہو چکا ہے۔
Comments