BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی سندھ سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت سندھ ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (ایس ٹی ڈی سی) کا اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں توانائی کے شعبے سے متعلق اہم منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

ایس ٹی ڈی سی کے سی ای او سلیم شیخ نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے جاری منصوبوں کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ وزیر توانائی سندھ نے کہا کہ سستی بجلی کی فراہمی کے لیے ایس ٹی ڈی سی اہم کردار ادا کررہی ہے، اور اس کے منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف عام صارفین کو ریلیف ملے گا بلکہ صنعتی اداروں کو بھی فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ صنعتی علاقوں میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے ایس ٹی ڈی سی مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہے، جس سے صنعتکاروں کو ریلیف ملے گا اور معیشت کو استحکام ملے گا۔

ناصر حسین شاہ نے اجلاس میں بتایا کہ کے فور واٹر پروجیکٹ میں بجلی کی فراہمی کے حوالے سے ایس ٹی ڈی سی واٹر کارپوریشن کے ساتھ مل کر ذمہ داریاں ادا کرے گی، جبکہ کے فور منصوبے کے تحت گرڈ اور ٹرانسمیشن لائن جون 2026 تک مکمل کرلی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ نوری آباد پاور پلانٹ سے 100 میگاواٹ بجلی کی ترسیل 24 گھنٹے جاری ہے اور ایس ٹی ڈی سی کے فور کی ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے کے الیکٹرک کو بھی چوبیس گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ نوری آباد ٹرانسمیشن لائن کی کارکردگی کو بھی وزیر توانائی نے تسلی بخش قرار دیا۔

اجلاس میں سیکریٹری توانائی مشتاق سومرو، ایس ٹی ڈی سی کے سی ای او سلیم شیخ، عمر نواز شیخ، سجاد جونیجو، طارق سعید سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔

علاوہ ازیں اجلاس میں ایس ٹی ڈی سی کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی بھی منظوری دی گئی۔ وزیر توانائی نے ہدایت دی کہ حکومت سندھ کی پالیسی کے مطابق کم گریڈ ملازمین کی تنخواہوں میں زیادہ اضافہ کیا جائے جبکہ افسران کی تنخواہوں میں نسبتاً کم اضافہ کیا جائے تاکہ کم آمدنی والے ملازمین کو زیادہ ریلیف مل سکے۔

وزیر توانائی سندھ نے ایس ٹی ڈی سی کے افسران کو اپنی صلاحیتوں اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت دی۔

Comments

Comments are closed.