پاکستان
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا عالمی ثالثی عدالت کے سندھ طاس معاہدے سے متعلق ضمنی فیصلے کا خیرمقدم
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ہفتہ کے روز عالمی ثالثی عدالت (پی سی اے) کے تحت عدالتِ ثالثی کی جانب سے سندھ طاس معاہدے سے متعلق جاری کردہ ضمنی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
اپنے بیان میں اُنہوں نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ پاکستان کے موقف کی تائید کرتا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل نہیں کر سکتا۔
وزیرِ اعظم نے اس امر پر زور دیا کہ پانی ہمارے لیے زندگی کی حیثیت رکھتا ہے اور آبی وسائل پر کام جاری ہے۔
اُنہوں نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور اعوان کی کاوشوں کو بھی سراہا۔























Comments
Comments are closed.