BR100 Decreased By (-0.15%)
BR30 Decreased By (-0.74%)
KSE100 Decreased By (-0.41%)
KSE30 Decreased By (-0.67%)
BAFL 58.40 Decreased By ▼ -0.05 (-0.09%)
BIPL 25.55 Increased By ▲ 0.13 (0.51%)
BOP 33.85 Decreased By ▼ -0.40 (-1.17%)
CNERGY 8.15 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
DFML 20.70 Decreased By ▼ -0.26 (-1.24%)
DGKC 197.00 Decreased By ▼ -0.47 (-0.24%)
FABL 89.90 Increased By ▲ 0.39 (0.44%)
FCCL 53.35 Decreased By ▼ -0.54 (-1%)
FFL 17.89 Decreased By ▼ -0.14 (-0.78%)
GGL 20.49 Increased By ▲ 0.69 (3.48%)
HBL 286.50 Increased By ▲ 0.44 (0.15%)
HUBC 213.89 Decreased By ▼ -1.51 (-0.7%)
HUMNL 11.06 Increased By ▲ 0.06 (0.55%)
KEL 8.05 Decreased By ▼ -0.06 (-0.74%)
LOTCHEM 28.12 Increased By ▲ 0.68 (2.48%)
MLCF 87.19 Decreased By ▼ -0.86 (-0.98%)
OGDC 320.75 Decreased By ▼ -3.81 (-1.17%)
PAEL 40.31 Increased By ▲ 0.37 (0.93%)
PIBTL 17.09 Decreased By ▼ -0.23 (-1.33%)
PIOC 276.00 Increased By ▲ 0.54 (0.2%)
PPL 228.40 Decreased By ▼ -4.38 (-1.88%)
PRL 34.59 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 98.80 Decreased By ▼ -0.81 (-0.81%)
SSGC 26.90 Decreased By ▼ -0.27 (-0.99%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.04 (-0.47%)
TPLP 9.29 Increased By ▲ 0.53 (6.05%)
TRG 71.69 Decreased By ▼ -0.06 (-0.08%)
UNITY 11.58 Decreased By ▼ -0.09 (-0.77%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.02 (1.59%)

انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.02 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالرکے مقابلے میں روپیہ 283.72 پر بند ہوا، اس طرح امریکی کرنسی کے مقابلے میں مقامی کرنسی کی قدر میں 5 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

یاد رہے کہ جمعرات کو ڈالر کے مقابلے روپیہ 283.67 پر بند ہوا تھا۔

عالمی سطح پر امریکی ڈالر جمعہ کو غیر مستحکم رہا اور یورو اور برطانوی پاؤنڈ کے مقابلے میں ساڑھے تین سال کی کم ترین سطح کے قریب ٹریڈ کرتا رہا، کیونکہ تاجر امریکہ میں شرح سود میں مزید کمی کی توقع کررہے ہیں اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف سے متعلق جولائی کی ڈیڈ لائن سے قبل تجارتی معاہدوں کے منتظر ہیں۔

اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے بعد جیوپولیٹیکل کشیدگی پس منظر میں چلی گئی ہے اور اس ہفتے مارکیٹ کی توجہ مکمل طور پر امریکی مالیاتی پالیسی پر مرکوز رہی ہے۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ موجودہ چیئرمین جیروم پاول کو کمزور کرنے کے لیے معمول سے پہلے فیڈرل ریزرو کے نئے چیئرمین کا اعلان کریں گے جو ممکنہ طور پر نرم مالیاتی پالیسی کے حامی ہوں گے، جس کے باعث شرح سود میں کمی کے امکانات مزید بڑھ گئے ہیں۔

پاول، جن کی مدتِ ملازمت مئی میں ختم ہو رہی ہے نے رواں ہفتے امریکی کانگریس میں اپنے بیان میں نسبتاً نرم مؤقف اختیار کیا جسے مارکیٹ نے بھی اسی تناظر میں لیا۔ اس سے شرح سود میں مزید کمی کی توقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ اب تاجر رواں سال 64 بیسس پوائنٹس کی نرمی کی توقع کر رہے ہیں جب کہ جمعہ تک یہ توقع 46 بیسس پوائنٹس تھی۔

ریاستی اُمور سے باخبر ایک ذرئع نے جمعرات کو رائٹرز کو بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ابھی تک فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول کے متبادل کا فیصلہ نہیں کیا اور اس حوالے سے کوئی فوری فیصلہ متوقع بھی نہیں ہے۔

تاہم ٹرمپ متعدد بار پاول پر تنقید کرچکے ہیں اور رواں سال شرح سود میں کمی کا مطالبہ کرچکے ہیں جس کے باعث سرمایہ کاروں میں امریکی مرکزی بینک کی خودمختاری اور ساکھ کے بتدریج کمزور ہونے پر تشویش پائی جاتی ہے۔

ڈالر انڈیکس مارچ 2022 کے بعد کی کم ترین سطح 97.398 کے قریب موجود ہے اور جون میں 2 فیصد کمی کی جانب گامزن ہے جو مسلسل چھٹا مہینہ ہے جب ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔

تیل کی قیمتیں، جو زر مبادلہ کی قدر کے تعین کا ایک اہم اشاریہ سمجھی جاتی ہیں، جمعہ کے روز مارچ 2023 کے بعد سے اپنی سب سے بڑی ہفتہ وار کمی کی جانب گامزن رہیں، کیونکہ ایران اسرائیل تنازع سے کسی بڑے سپلائی خلل کے نہ ہونے کی وجہ سے خطرے کا تاثر ختم ہو گیا۔

برینٹ کروڈ کے سودے 35 سینٹ یا 0.52 فیصد بڑھ کر 68.08 ڈالر فی بیرل پر پہنچے جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 40 سینٹ یا 0.61 فیصد اضافے کے ساتھ 65.64 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔ اس کے باوجود، دونوں کنٹریکٹس میں رواں ہفتے تقریباً 12 فیصد کمی متوقع ہے۔

یہ قیمتیں اب دوبارہ اس سطح پر آ گئی ہیں جو اس وقت تھیں جب اسرائیل نے 13 جون کو ایرانی عسکری اور جوہری اہداف پر میزائل حملے کرکے تنازع کا آغاز کیا تھا۔

Comments

Comments are closed.