بھارتی خبررساں ایجنسی اے این آئی نے رپورٹ کیا ہے کہ اتوار کے روز بھارت کی شمالی ریاست اتراکھنڈ میں چھ افراد کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر ریاست کے گوری کنڈ علاقے میں لاپتہ ہو گیا تھا، جس کی تصدیق ایک سرکاری اہلکار نے کی۔

اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا کہ اس واقعے کے بعد اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف)، مقامی انتظامیہ اور دیگر ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

براڈکاسٹر انڈیا ٹوڈے نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ خراب موسم کے باعث ہیلی کاپٹر اپنی سمت کھو بیٹھا تھا۔

Comments

200 حروف