دنیا

ٹرمپ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے لیے تیار ہیں، امریکی محکمہ خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر بھارت اور پاکستان کے...
شائع June 11, 2025

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر بھارت اور پاکستان کے درمیان ثالثی کرنا چاہتے ہیں۔

ترجمان اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ سے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد صدر کے ثالثی کے پیشکش کے بارے میں پوچھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جو میں جانتی ہوں وہ یہ ہے کہ ہم سب اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ صدر ٹرمپ جو بھی قدم اٹھاتے ہیں، اس کا مقصد ممالک کے درمیان عشروں پرانے اختلافات اور طویل جنگوں کا حل نکالنا ہوتا ہے۔

انہوں نے جواب دیا کہ یہ حیرت کی بات نہیں کہ صدر ٹرمپ ایسے تنازع کو سلجھانے کی خواہش رکھتے ہیں — وہ واحد رہنما ثابت ہوئے ہیں جو ناممکن سمجھے جانے والے فریقین کو بھی مذاکرات کی میز پر لا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم اس بڑے تنازع میں کسی مثبت پیشرفت تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے تو اس کا کریڈٹ صدر ٹرمپ، نائب صدر اور سیکریٹری روبیو کو بھی جائے گا — یہ واقعی ایک پُرامید اور تاریخی لمحہ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں انڈر سیکریٹری ایلیس ہوکر نے بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی سفارتی وفد سے ملاقات کی، جس میں پاک بھارت جنگ بندی کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

تفصیلات بتائے بغیر بروک نے کہا کہ بات چیت میں انسداد دہشت گردی میں تعاون اور بھارت و پاکستان کے درمیان سیز فائر کیلئے امریکی حمایت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Comments

200 حروف