پاکستان نے لبنان پر ہونے والے اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت پاکستان نے 5 جون 2025 کو اسرائیلی افواج کی جانب سے بیروت کے جنوبی نواحی علاقوں اور جنوبی لبنان کے مختلف حصوں پر کیے گئے فضائی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
یہ حملے جو عیدالاضحیٰ کی شب کیے گئے بین الاقوامی قانون، لبنان کی خودمختاری اور نومبر 2024 کے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ غیر ذمہ دارانہ طاقت کا استعمال نہ صرف عام شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالتا ہے بلکہ علاقائی عدم استحکام کو بھی ہوا دیتا ہے اور دیرپا امن کے لیے جاری کوششوں کو کمزور کرتا ہے۔ پاکستان اس مشکل گھڑی میں لبنان کے عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
دفتر خارجہ نے اقوام متحدہ اور ثالث ممالک سے اسرائیلی جارحیت کا فوری نوٹس کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مزید کشیدگی کو روکنے اور قابض افواج کو جوابدہ بنانےکے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
پاکستان پرامن حل، انصاف اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں کے تحفظ کے لیے مضبوطی سے پرعزم ہے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025
























Comments
Comments are closed.