BR100 Increased By (3.36%)
BR30 Increased By (3.5%)
KSE100 Increased By (3.13%)
KSE30 Increased By (3.24%)
BAFL 60.71 Increased By ▲ 1.91 (3.25%)
BIPL 24.57 Increased By ▲ 0.48 (1.99%)
BOP 31.95 Increased By ▲ 1.01 (3.26%)
CNERGY 11.45 Decreased By ▼ -0.65 (-5.37%)
DFML 16.14 Increased By ▲ 0.41 (2.61%)
DGKC 212.45 Increased By ▲ 12.04 (6.01%)
FABL 94.70 Increased By ▲ 2.79 (3.04%)
FCCL 63.49 Increased By ▲ 5.44 (9.37%)
FFL 13.98 Increased By ▲ 0.63 (4.72%)
GGL 19.56 Increased By ▲ 0.32 (1.66%)
HBL 311.74 Increased By ▲ 11.85 (3.95%)
HUBC 209.71 Increased By ▲ 8.10 (4.02%)
HUMNL 8.97 Increased By ▲ 0.34 (3.94%)
KEL 6.23 Increased By ▲ 0.12 (1.96%)
LOTCHEM 24.82 Increased By ▲ 0.39 (1.6%)
MLCF 106.90 Increased By ▲ 6.86 (6.86%)
OGDC 316.98 Increased By ▲ 4.09 (1.31%)
PAEL 34.80 Increased By ▲ 1.32 (3.94%)
PIBTL 13.80 Increased By ▲ 0.61 (4.62%)
PIOC 278.90 Increased By ▲ 16.61 (6.33%)
PPL 228.49 Increased By ▲ 10.53 (4.83%)
PRL 77.45 Decreased By ▼ -8.10 (-9.47%)
SNGP 94.19 Increased By ▲ 2.23 (2.42%)
SSGC 23.80 Increased By ▲ 1.20 (5.31%)
TELE 7.32 Increased By ▲ 0.17 (2.38%)
TPLP 13.79 Increased By ▲ 0.43 (3.22%)
TRG 54.44 Increased By ▲ 1.03 (1.93%)
UNITY 8.63 Increased By ▲ 0.58 (7.2%)
WTL 1.02 No Change ▼ 0.00 (0%)

وزیراعظم شہباز شریف نے جمعہ کے روز مملکتِ سعودی عرب کے دو روزہ دورے کے دوران مکہ مکرمہ میں سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیے گئے خصوصی ظہرانے میں شرکت کی ہے۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق ولی عہد نے وزیراعظم کا خصوصی خیرمقدم کیا اور شخصی طور پر انہیں شاہی محل لے کر گئے، جو کہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات کی علامت ہے۔

اس ظہرانے میں مشرقِ وسطیٰ کی ممتاز قیادت، سعودی کابینہ کے ارکان، اور مملکت کی اعلیٰ سول و عسکری قیادت نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان غیر رسمی بات چیت بھی ہوئی۔

حکام کے مطابق یہ دورہ اور گرمجوش استقبال پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے جو باہمی اعتماد، مشترکہ اقدار اور اسٹریٹجک مفادات پر استوار ہیں۔

یہ دو روزہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب دونوں ممالک تجارت، توانائی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور حالیہ اعلیٰ سطح کے روابط بھی انہی اقتصادی و علاقائی اہداف کو فروغ دینے کے لیے کیے گئے ہیں۔

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی میں تعمیری کردار پر شکریہ بھی ادا کریں گے۔

Comments

Comments are closed.