سندھ حکومت نے جمعرات کے روز عیدالاضحیٰ کے موقع پر چار روزہ عام تعطیلات کا اعلان کیا ہے جو جمعہ 6 جون سے پیر 9 جون 2025 تک ہوں گی۔
سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تعطیلات تمام سرکاری دفاتر، خودمختار اداروں، نیم خودمختار اداروں، کارپوریشنز اور مقامی کونسلز پر لاگو ہوں گی جو حکومتِ سندھ کے زیرِ انتظام کام کر رہے ہیں۔
چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ کی جانب سے دستخط شدہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ حکومتِ سندھ صوبہ بھر میں 6 سے 9 جون 2025 (جمعہ تا پیر) عیدالاضحیٰ کے موقع پر عام تعطیلات کا اعلان کرتی ہے۔

تاہم، حکم نامے میں وضاحت کی گئی ہے کہ اس عرصے کے دوران تمام ضروری سروسز معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔
یہ نوٹیفکیشن تمام متعلقہ سرکاری محکموں کو ارسال کر دیا گیا ہے، جن میں قانون نافذ کرنے والے ادارے، ریونیو، منصوبہ بندی اور بلدیاتی ادارے شامل ہیں۔
عیدالاضحیٰ، جسے عید قربان بھی کہا جاتا ہے، اسلام کے اہم ترین تہواروں میں شمار ہوتی ہے۔ اس دن اجتماعی نمازوں، قربانی، گوشت کی تقسیم — خاندان، دوستوں اور مستحق افراد میں — سے منایا جاتا ہے۔
وفاقی حکومت پہلے ہی 6 جون سے 9 جون تک چار روزہ عام تعطیلات کا اعلان کر چکی ہے۔




















Comments
Comments are closed.