BR100 Increased By (3.36%)
BR30 Increased By (3.5%)
KSE100 Increased By (3.13%)
KSE30 Increased By (3.24%)
BAFL 60.71 Increased By ▲ 1.91 (3.25%)
BIPL 24.57 Increased By ▲ 0.48 (1.99%)
BOP 31.95 Increased By ▲ 1.01 (3.26%)
CNERGY 11.45 Decreased By ▼ -0.65 (-5.37%)
DFML 16.14 Increased By ▲ 0.41 (2.61%)
DGKC 212.45 Increased By ▲ 12.04 (6.01%)
FABL 94.70 Increased By ▲ 2.79 (3.04%)
FCCL 63.49 Increased By ▲ 5.44 (9.37%)
FFL 13.98 Increased By ▲ 0.63 (4.72%)
GGL 19.56 Increased By ▲ 0.32 (1.66%)
HBL 311.74 Increased By ▲ 11.85 (3.95%)
HUBC 209.71 Increased By ▲ 8.10 (4.02%)
HUMNL 8.97 Increased By ▲ 0.34 (3.94%)
KEL 6.23 Increased By ▲ 0.12 (1.96%)
LOTCHEM 24.82 Increased By ▲ 0.39 (1.6%)
MLCF 106.90 Increased By ▲ 6.86 (6.86%)
OGDC 316.98 Increased By ▲ 4.09 (1.31%)
PAEL 34.80 Increased By ▲ 1.32 (3.94%)
PIBTL 13.80 Increased By ▲ 0.61 (4.62%)
PIOC 278.90 Increased By ▲ 16.61 (6.33%)
PPL 228.49 Increased By ▲ 10.53 (4.83%)
PRL 77.45 Decreased By ▼ -8.10 (-9.47%)
SNGP 94.19 Increased By ▲ 2.23 (2.42%)
SSGC 23.80 Increased By ▲ 1.20 (5.31%)
TELE 7.32 Increased By ▲ 0.17 (2.38%)
TPLP 13.79 Increased By ▲ 0.43 (3.22%)
TRG 54.44 Increased By ▲ 1.03 (1.93%)
UNITY 8.63 Increased By ▲ 0.58 (7.2%)
WTL 1.02 No Change ▼ 0.00 (0%)

شمالی وزیرستان کے ضلع دتہ خیل کے عام علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کم از کم 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، بھارتی پراکسی گروہ ”فتنہ الخوارج“ کے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران، فوج نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 خوارج واصل جہنم کیے گئے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ علاقے میں مزید بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

اتوار کے روز وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف (فیلڈ مارشل) سید عاصم منیر نے کوئٹہ میں قبائلی عمائدین کی ایک گرینڈ جرگے سے مشترکہ خطاب میں دہشت گردی کے خلاف ریاست کے غیر متزلزل عزم اور بیرونی مداخلت کو ناکام بنانے کے عہد کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ امن کے دشمنوں کو ہمارا پیغام واضح ہے: حکومت، مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے ادارے، اور انتظامی مشینری، قوم کی مکمل حمایت کے ساتھ، دہشت گردی کو ہر صورت میں شکست دیں گے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری کو نقصان پہنچانے والے ہر عنصر کو کچل دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بلوچستان میں دہشت گرد نیٹ ورکس کی بھارتی سرپرستی کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔ ان مذموم کوششوں کو پاکستانی قوم اور بلوچستان کے بہادر عوام کی مکمل حمایت سے پاک فوج ناکام بنائے گی۔

Comments

Comments are closed.