BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے منگل کو 2010 کے قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیرِ اعظم نے خیبر پختونخوا کی سیکورٹی صورتحال پر ایک جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے پہلی میٹنگ اگست میں منعقد ہوگی۔

شہباز شریف نے کہا کہ جیسا کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب میں ذکر کیا، میں یہ سمجھتا ہوں کہ اب 2010 کے این ایف سی ایوارڈ کا جائزہ لینے کا وقت آ گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس معاملے پر غور کے لیے کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کی پہلی شق خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے فنڈز کی فراہمی سے متعلق ہے، جسے انہوں نے ایک درست اقدام قرار دیا، جو صوبے میں دہشت گردی کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کرتا رہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس انتظام کے تحت وفاق سے خیبر پختونخوا کو اب تک 700 ارب روپے کی منتقلی ہو چکی ہے۔

وزیر اعظم نے خیبر پختونخوا کے لوگوں کی تعریف کرتے ہوئے انہیں بہادر اور معزز قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے قبائلی مشران اور عوام اپنی عزت اور ثابت قدمی کے لیے جانے جاتے ہیں جبکہ انہوں خیبر پختونخوا کو ملک کا خوبصورت علاقہ قرار دیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار پشاور میں اعلیٰ سطح کے قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کیا،جبکہ اس موقع پر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر، وفاقی وزراء، خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور، کابینہ کے ارکان اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

اپنے خطاب کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف نے انکشاف کیا کہ حال ہی میں پاکستان کو مشرقی ہمسائے کی جانب سے ایک اچانک حملے کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں رات ڈھائی بجے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے انہیں اس جارحیت سے آگاہ کیا، انہوں نے فوجی قیادت کے بروقت اور موثر ردعمل کو سراہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو ایسا سبق ملا ہے جو وہ کبھی نہیں بھولے گا، انہوں نے مسلح افواج کی فیصلہ کن کارروائی کی تعریف کی۔

وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ دوست ممالک نے بھی پاکستان کے کامیاب دفاع پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی عوام کی دعاؤں نے ملک کی اس فتح میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Comments

Comments are closed.