BR100 Decreased By (-0.25%)
BR30 Decreased By (-0.64%)
KSE100 Decreased By (-0.41%)
KSE30 Decreased By (-0.67%)
BAFL 58.40 Decreased By ▼ -0.05 (-0.09%)
BIPL 25.55 Increased By ▲ 0.13 (0.51%)
BOP 33.85 Decreased By ▼ -0.40 (-1.17%)
CNERGY 8.15 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
DFML 20.70 Decreased By ▼ -0.26 (-1.24%)
DGKC 197.00 Decreased By ▼ -0.47 (-0.24%)
FABL 89.90 Increased By ▲ 0.39 (0.44%)
FCCL 53.35 Decreased By ▼ -0.54 (-1%)
FFL 17.89 Decreased By ▼ -0.14 (-0.78%)
GGL 20.49 Increased By ▲ 0.69 (3.48%)
HBL 286.50 Increased By ▲ 0.44 (0.15%)
HUBC 213.89 Decreased By ▼ -1.51 (-0.7%)
HUMNL 11.06 Increased By ▲ 0.06 (0.55%)
KEL 8.05 Decreased By ▼ -0.06 (-0.74%)
LOTCHEM 28.12 Increased By ▲ 0.68 (2.48%)
MLCF 87.19 Decreased By ▼ -0.86 (-0.98%)
OGDC 320.75 Decreased By ▼ -3.81 (-1.17%)
PAEL 40.31 Increased By ▲ 0.37 (0.93%)
PIBTL 17.09 Decreased By ▼ -0.23 (-1.33%)
PIOC 276.00 Increased By ▲ 0.54 (0.2%)
PPL 228.40 Decreased By ▼ -4.38 (-1.88%)
PRL 34.59 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 98.80 Decreased By ▼ -0.81 (-0.81%)
SSGC 26.90 Decreased By ▼ -0.27 (-0.99%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.04 (-0.47%)
TPLP 9.29 Increased By ▲ 0.53 (6.05%)
TRG 71.69 Decreased By ▼ -0.06 (-0.08%)
UNITY 11.58 Decreased By ▼ -0.09 (-0.77%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.02 (1.59%)

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالیاتی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ قانونی اور ضابطہ کاری فریم ورک کی عدم موجودگی کے باعث ورچوئل اثاثوں (وی ایز) سے متعلق کسی بھی قسم کے لین دین میں حصہ نہ لیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس سے متعلق خبروں پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورچوئل اثاثوں کو پاکستان میں غیر قانونی قرار نہیں دیا گیا ہے ۔

اسٹیٹ بینک نے 2018 میں اپنے زیرِ نگرانی مالیاتی اداروں کو ان اثاثوں سے اجتناب کی ہدایت قانونی و ریگولیٹری فریم ورک کی عدم موجودگی کےباعث دی تھی تاکہ اداروں اور صارفین کو ممکنہ مالی و تکنیکی خطرات سے بچایا جاسکے۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ بینکس، مائیکروفنانس بینکس، ڈی ایف آئیز، ای ایم آئیز، پی ایس اوز، پی ایس پیز، اور ایکسچینج کمپنیاں ورچوئل اثاثوں سے متعلق سرگرمیوں میں اس وقت تک شریک نہ ہوں جب تک ملک میں اس کا واضح قانونی ڈھانچہ وضع نہیں کیا جاتا۔

اسٹیٹ بینک اور وزارتِ خزانہ اس وقت پاکستان کرپٹو کونسل کے ساتھ مل کر ایک جامع قانونی اور ریگولیٹری فریم ورک تیار کرنے پر کام کر رہے ہیں جس کے تحت صارفین اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا اور ورچوئل اثاثوں کی قانونی حیثیت کو واضح کیا جائے گا۔

اس وضاحت کے ذریعے اسٹیٹ بینک نے اس تاثر کی نفی کی ہے کہ پاکستان میں ورچوئل اثاثوں پر مکمل پابندی عائد ہےاور عندیہ دیا ہے کہ مستقبل میں ایک واضح پالیسی کے ساتھ ان اثاثوں کو مالیاتی نظام کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔

Comments

Comments are closed.