BR100 Decreased By (-1.91%)
BR30 Decreased By (-2.34%)
KSE100 Decreased By (-1.54%)
KSE30 Decreased By (-1.69%)
BAFL 56.20 Decreased By ▼ -0.53 (-0.93%)
BIPL 26.77 Decreased By ▼ -0.21 (-0.78%)
BOP 32.98 Decreased By ▼ -0.77 (-2.28%)
CNERGY 10.10 Increased By ▲ 0.22 (2.23%)
DFML 17.72 Decreased By ▼ -0.28 (-1.56%)
DGKC 196.67 Decreased By ▼ -8.26 (-4.03%)
FABL 98.98 Decreased By ▼ -1.12 (-1.12%)
FCCL 51.25 Decreased By ▼ -1.84 (-3.47%)
FFL 16.18 Decreased By ▼ -0.34 (-2.06%)
GGL 24.99 Increased By ▲ 0.15 (0.6%)
HBL 295.49 Decreased By ▼ -4.33 (-1.44%)
HUBC 214.18 Decreased By ▼ -2.90 (-1.34%)
HUMNL 10.36 Decreased By ▼ -0.25 (-2.36%)
KEL 7.06 Decreased By ▼ -0.16 (-2.22%)
LOTCHEM 29.12 Decreased By ▼ -0.19 (-0.65%)
MLCF 88.82 Decreased By ▼ -3.34 (-3.62%)
OGDC 311.95 Decreased By ▼ -4.34 (-1.37%)
PAEL 40.99 Decreased By ▼ -1.05 (-2.5%)
PIBTL 15.96 Decreased By ▼ -0.45 (-2.74%)
PIOC 282.84 Decreased By ▼ -17.40 (-5.8%)
PPL 212.66 Decreased By ▼ -4.18 (-1.93%)
PRL 52.54 Increased By ▲ 1.68 (3.3%)
SNGP 99.36 Decreased By ▼ -2.36 (-2.32%)
SSGC 25.10 Decreased By ▼ -1.88 (-6.97%)
TELE 8.32 Decreased By ▼ -0.33 (-3.82%)
TPLP 13.22 Decreased By ▼ -0.17 (-1.27%)
TRG 56.89 Decreased By ▼ -2.37 (-4%)
UNITY 9.94 Decreased By ▼ -0.36 (-3.5%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.01 (-0.81%)

وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے بدھ کے روز کہا کہ حکومت مقامی طور پر پیدا ہونے والی کپاس، بشمول لنٹ اور بنولا، پر 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) ختم کرنے کے لیے سرگرمی سے کام کر رہی ہے تاکہ کسانوں کو سہولت دی جا سکے اور ملکی کپاس کی پیداوار کو فروغ دیا جا سکے۔

انہوں نے یہ بات پاکستان بزنس فورم (پی بی ایف) کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی، جس کی قیادت چیف آرگنائزر چوہدری احمد جواد کر رہے تھے۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر میں زیر التوا ”کاٹن سیس“ واجبات کو بھی حل کر رہی ہے تاکہ سنٹرل کاٹن کمیٹی (سی سی سی) کو مالی طور پر مستحکم رکھا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ایکسپورٹ فسیلیٹیشن اسکیم (ای ایف ایس) کے تحت یارن اور فیبرک کی ڈیوٹی فری درآمدات کو محدود کرنے پر غور کر رہی ہے تاکہ مقامی کپاس کے استعمال کو فروغ دیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا ہدف رواں سال 1 کروڑ گانٹھیں پیدا کرنا ہے اور آئندہ بجٹ میں کسانوں کو بھرپور ریلیف دینے کے لیے پرعزم ہے۔

ملاقات میں آئندہ وفاقی بجٹ اور زرعی شعبے کو ہدفی ریلیف دینے سے متعلق تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

پی بی ایف کے وفد میں سینئر نائب صدر آمنہ اعوان، چیئرمین جنوبی پنجاب طلعت سہیل، چیئرمین خیبر پختونخوا اشفاق پراچہ اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل ظفر اقبال شامل تھے۔

چیف آرگنائزر چوہدری احمد جواد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مقامی کپاس پر جی ایس ٹی ختم کیا جائے اور کاٹن جننگ سیکٹر کے لیے درآمدی مشینری پر کسٹمز ڈیوٹی کم کی جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ زرعی شعبے کی بھرپور معاونت کے بغیر پائیدار اقتصادی ترقی ممکن نہیں۔

چوہدری احمد جواد نے پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (پی اے آر سی) کی جانب سے تیار کردہ بیجوں کی نئی اقسام کو ضلعی سطح پر نافذ کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ “کسانوں کو اسلام آباد میں ہونے والی تازہ ترین زرعی تحقیق کا علم نہیں، اس تحقیق کو مقامی زراعت کے محکموں کے ذریعے نچلی سطح تک منتقل کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو کاشت کی لاگت میں کمی کے لیے عملی اقدامات کرنے ہوں گے اور کھاد کی قیمتوں میں کمی کے لیے ٹیکس میں رعایت دی جائے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.