ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منگل کو ہوگا جو پاکستان میں اس سال عید الاضحیٰ کی تاریخوں کا تعین کرے گی۔
اگر 27 مئی کو چاند نظر آ گیا تو عیدالاضحیٰ کا پہلا دن 6 جون بروز جمعہ ہوگا۔
اگر ذوالحج کا چاند بدھ کو نظر آیا تو عید کا پہلا دن 7 جون بروز ہفتہ ہوگا۔
اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق عیدالاضحیٰ پاکستان بھر میں 7 جون 2025 کو منائے جانے کا امکان ہے۔
اپنے بیان میں سپارکو نے کہا کہ فلکیاتی ماڈلز کے مطابق ذوالحج کے نئے چاند کی پیدائش 27 مئی 2025 کو رات 8 بج کر 2 منٹ پر ہوگی۔
حج کا آغاز ذوالحج کی 8 تاریخ کو ہوتا ہے اور 13 تاریخ تک جاری رہتا ہے۔ اس سال حج 4 جون سے 9 جون کے درمیان متوقع ہے۔




















Comments
Comments are closed.